Pages

Tuesday, September 01, 2009

خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اعجاز ضیغم کے سستے بازار خوشاب کے معائنہ کے موقع پر فرائض سے غفلت برتنے کے الزام میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جوہر آباد چوہدری محمد صادق ،نائب قاصد ظفر اقبال اور دوکاندار محمد آصف محمود کو ملی بھگت سے گرانفروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کو موقع پر ہی گرفتار کرا دیا جبکہ گرانفروشی کے الزام کے تحت ایک سبزی فروش لطیف کو بھی کمشنر کے حکم پر پولیس نے حراست میں لے لیا ان کے خلاف گرانفروشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں کمشنر سرگودھا نے اس موقع پر موجود لوگوں اور اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور موجودہ حکومت ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے کالا دھن کمانے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور بلیک مارکیٹنگ کے کاروبار کو ترک کردینا چاہیے ورنہ اس کاروبار میں ملوث شخص جتنے بھی اثر و رسوخ کا مالک ہوا اسے پابند سلاسل ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان میں تاجروں کو رضا کارانہ طور پر نرخ کم دینے چاہئیں تھے لیکن حیرت کی بات ہے کہ انتظامیہ کے بار بار اسرار کے باوجود یہ لوگ لوٹ کھسوٹ سے باز نہیں آ رہے اس لئے لاتوں کے بھوتوں کو اب لاتوں سے ہی سیدھا کرنا پڑے گا کمشنر نے اپنے دورہ کے موقع پر سستے بازار کے انتظامیہ کی شدید سرزنش کی اور کہا کہ محض لیپا پوتی سے کام چلایا جا رہا ہے اس لئے اگر حالات درست نہ کئے گئے تو رمضان بازار کی انتظامیہ کے خلاف بھی مزید سخت ایکشن لیا جائیگا انہوں نے بازار میں رکھی گئی اشیائ کے معیار پر بھی افسوس کا اظہار کیا ڈی سی او خوشاب چوہدری یثرب ہنجرا بھی کمشنر کے معائنہ کے وقت موجود تھے دریں اثنائ کمشنر سرگودھا نے مارکیٹ کمیٹی قائد آباد کے سیکرٹری مقصود احمد کو بھی گرانفروشی کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کرا دیا پولیس تھانہ قائد آباد نے اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ادھر ایک قصاب محمد یوسف کو ناقص اور پانی ملا گوشت فروخت کرنے اور فروٹ فروش محمد بلال کو سیب 55کی بجائے 80روپے میں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار شاہپور جیل بھیج دیا گیا ہے

۔۔۔۔۔خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے بانی رہنما مرزا تنویر جاوید پروپرائیٹر میسرز مرشد موٹرز 60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال کر گئے مرحوم نے 1968ئ میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اپنے دم واپسیں تک اس جماعت سے وابستہ رہے وہ جنرل ضیائ الحق کے مارشل لا سے پہلے پیپلز پارٹی تحصیل خوشاب کے جنرل سیکرٹری بھی رہے ،مرزا تنویر جاوید کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان دربار بادشاہاں میں سپرد خاک کیا گیا۔ زندگی کے ہر طبقہ فکر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.