Pages

Monday, March 21, 2011

کفر اور اسلام کے درمیان جنگ جاری ہے

خوشاب (نیوز نیٹ ورک)مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا کہ کفر اور اسلام کے درمیان جنگ جاری ہے جس میں کفر تو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے لیکن عالم اسلام باہم منتشر ہے اسلامی ممالک کے حکمران اپنے عوا م اور اسلام کے بجائے امریکی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں امریکہ اور یہود ونصاریٰ کی کوشش ہے کہ روئے زمین سے اسلام کو مٹا دیا جائے لیکن یہ اٹل فیصلہ ہے کہ وہ جتنی کوشش کرلیں ایک دن اسلام کو غالب آنا ہے اور کفر کو ملیا میٹ ہو جانا ہے ،امریکہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بین الاقوامی قوانین کے تحت قوموں کو دئیے گئے احترام کو پاش پاش کر رہا ہے اور جھوٹ وفریب کی حدوں کو پھلانگ رہا ہے امریکہ اپنے ایجنڈا کے تحت باری باری اسلامی ممالک کو اپنے نشانے پر لے رہا ہے اس موقع پر تمام اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ بلاک بنا کر امریکہ کو پیغام دیان چاہیے کہ مسلمان ایک قوم ہیں اور اس بلاک کا ایک ایجنڈا ہو اسلام کی بالا دستی ہو ،امریکہ نے پہلے ایران ،عراق لو لڑا یا پھر عراق کو کویت سے لڑایا پھر اسی بہانے وہ اسلامی ممالک میں اپنی فوجیں گھسیڑ کو اسلامی ممالک کے وسائل پر قبضہ کرلیناہے کشمیر وفلسطین 60سال سے مسلہ چل رہا ہے لیکن امریکہ کو نظر سے میں آنا لیکن جہاں عیسائیوں یا دوسری اقوام کا مسلہ وہ مداخلت کرکے مسلہ حل کروا دینا ہے امریکہ کی پالیسی ہے کہ مسلمانوں کو لڑاؤ ،مسلمانوں کو غیر مسلموں پر بھروسہ کی بجائے اللہ کی ذات پر بھروسہ کرنا چاہیے ،57اسلامی ممالک میں امریکہ ایک ایک کرکے سب کو ہضم کرنا چاہتا ہے ہمیں بھی آئی ایم ایف کی گرانٹ کی بجائے اللہ سے رجوع کرناچاہیے کیونکہ اللہ کا اپنی مخلوق سے وعدہ ہے کہ وہ انہیں رزق دے گا حکمران امریکہ کو چھوڑ کر اللہ پر ایمان لے آئیں ،پاکستان وسائل سے بھر پور ملک ہے حکمران اپنے ذاتی مفادات کو بالا ئے طاق رکھ کر مسلمانوں کے مفادیت کا خیال رکھیں ،ریمنڈ ڈیوس کے معاملہ پاکستان قوم لٹ گئی ہے وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی ریالٹی میں برابر کے شریک ہیں دیت کا قانون تب لاگو ہوتا ہے جب ملزم اقرار جرم کر لے اس نے تو سرے سے اعتراف نہیں کیا ،وہ قتل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جاسوسی میں بھی ملوث تھا اس جرم کی سزا کیوں نہیں دی گئی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوبغیر کسی جرم کے 87سال کی سزا سنائی گئی سزا اس ملک نے سنائی جو دنیا میں امن انصاف اور جمہوریت کے مطمئن ہے کالا باغ ڈیم بننا چاہیے اس کی مخالفت کرنے والوں کو دیکھنا چاہیے کہ کالا باغ ڈیم بن تو پاکستان میں رہا ہے ضلعی سطح پر پاور پلانٹس لگنے چاہیں کیونکہ پاکستان میں کوئلے کے وسیع دفاتر ہیں لیکن یہاں ایک دوسرے کو ناکام کرنے کی سیاست ہورہی ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.