خوشاب (نیوز نیٹ ورک )نمبردار موضع سرہال وادی سون نوشہرہ ملک امیر سلطان کا حقیقی بھانجا ظہور سلطان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ متوفی موٹر سائیکل پر سوار جنڈانوالہ سے بھکر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار کار کی زد میں آ گئے۔ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ متوفی کو وادی سون کے موضع سرہال میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.