خوشاب (نیوز نیٹ ورک) مرکزی اشاعت التوحید و السنہ پاکستان کے سربراہ علامہ احمد سعید خان ملتانی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت ہی کی بالادستی قائم کئے بغیر ایک بہترین معاشرہ کی تکمیل ناممکن ہے۔ ملک میں قرآن و سنت کی روشنی میں سپریم لاء بنا دیا جائے تو ملک امن و آشتی اور مجوزہ ملکی حالات درست سمت اختیار کر کے سکون کا انقلاب برپاہو سکتا ہے۔ ہماری تنظیم مرکزی ملک قرآن و سنت کی عمدہ تعلیمات کو اجاگر کر کے مسلمانان ملت کی اصلاح و سلامتی اور بقاء کی کوشس جاری رکھے ہوئے ہے اور مسلمانوں کے عقائد و اعمال کی درستگی کرنا اہم مشن کا اولین حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ احمد سعید خان ملتانی نے ضلع خوشاب کی تنظیمی کارکنوں کے منعقدہ تنظیمی و مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں ہر وہ لائحہ عمل دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں جو کہ قرآن و سنت ہی کے عین مطابق ہے اور ہمارا مقدس مشن سیرت پیغمبر کریمﷺ سے پھٹکے ہوئے عناصر کو صراط مستقیم پر ہی لانا ہے نہ کہ مسلمانوں میں تفرقہ بازی‘ فرقہ واریت‘ بدامنی اور اشتعال انگیزی پھیلانا ہے جو کہ ہمارے تنظیمی علماء پر محض الزام اور پروپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے اجلاس میں چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری داخلہ‘ ہوم سیکرٹری سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ خوشاب سمیت ہی تنظیمی پروگرامات میں بے جاء روکا ٹ نہ ڈالی جائے نیز تامام ضلعی انتظامیہ کو ہمارے پروگرامات میں بلاامتیاز اجازت دینے کا حکم دیا جائے تاکہ دوسرے مکتب فکر کی طرح اپنا حق ادا کر سکیں۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.