خوشاب (نیوز نیٹ ورک) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس یونین کونسل اتراء کے صد ر سید کوثر سعید شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کی غلام ہے یہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے امریکی حکومت کی غلام کا طوق اپنے گلے میں ڈال کر سترہ کروڑ پاکستانی عوام کے سرشرم سے جھکا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تین پاکستانیوں کے سفاک قاتل ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنا ہی مقصود تھا تو پاکستانیوں کی بیٹی اور پاکستان کی عزت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مقتولوں کے بدلے رہا کرا لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں قانون نام کی کوئی شے نہیں موجودہ حکومت کے دور میں ناانصافیوں کا دور دورہ ہے حکومت ناکام ہو ثکی ہے اور غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ حکمرانوں کی جانب سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا رہا عوام اب ان کی عوام دشمن اور ملک دشمن پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے نجات چاہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.