Pages

Thursday, March 24, 2011

ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلوں کو گھریلو پیمانے پر ایک ایک مرلہ میں کاشت کیلئے مفت بیج کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گی

خوشاب(نیوز نیٹ ورک)ای ڈی او زراعت تجمل حسین چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام سبزی اگائو سکیم کے تحت ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلوں کو گھریلو پیمانے پر ایک ایک مرلہ میں کاشت کیلئے مفت بیج کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا بیج کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے تحت کاشت کی معلومات کے ذمن میں پمفلٹ بھی دئیے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ سزیوں کے بیج ہر یونین کونسل میں 400سے 500گھرانوں کو مفت بیج فراہم کئے جائیں گے ای ڈی او زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی اس سکیم سے عوام میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت کو دور کیا جاسکے گا اور لوگوں کو تازہ اور سستی سبزیاں کھانے کو میسر آسکیں گی علاوہ ازیں لوگوں کی آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ گھریلو پیمانے پر سبزیات اگانے کا رجحان پیدا ہوگا جس سے غربت میں بھی کمی واقع ہو گی اور اس سے مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں آجائیں گی ،انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی اس سکیم کو ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ان کے ہدایت کے مطابق اس منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اورمحکمہ زراعت کی ٹیمیں دیہاتوں میں گھر گھر جاکر ذمہ داروں کو چار سبزیوں جن میں بھنڈی توری ،کریلہ ،کدو ،اور گھیا توری کے بیجوں کے پیکٹ فراہم کر رہی ہیں فیلڈ ٹیمیں ذمہ داروں کو سبزیات کاشت کی جدید ٹیکنالوجی سے روشناس بھی کروارہی ہے ای ڈی او زراعت نے کہا کہ اس پروگرام کا تصوری ریکارڈ بھی تیار کیا جارہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.