خوشاب(نیوز نیٹ ورک) سابق تحصیل ناظم ایوب کی کاوشوں سے ٹی ایم اے کے دکانداروں سے مذاکرات کامیاب۔بقایا جات کی ادائیگی کی شرط پر ٹی ایم اے نے اپنی ملکیت دوکانوں کی از سر نو نیلامی منسوخ کردی ،تفصیلات کے مطا بق ٹی ایم اے خوشاب نے خوشاب شہر میں واقع اپنی ملکیت دوکانوں کی نیلامی منسوخ کرنے ازسرنو نیلامی کروانے کا اعلان کیا تھا جس پر دوکانداروں میںشدید تشویش پائی جارہی ہے گزشتہ روز تحصیل ناظم ملک محمد ایوب نے دکانداروں کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے خوشاب مسعود احمد ملک ٹی ایم او سلیم وڑائچ سے مذکرات کئے اور تجویز دی کہ دکانداروں سے بقایا جات وصول کرکے ان کی ازسرنو نیلامی منسوخ کی جائے کیوں ان لوگوں ان لوگوں نے لاکھوں روپے لگا کر اپنا روز گار بنارکھے ہیںٹی ایم اے افسران نے ایوب بھا کی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ازسر نو نیلامی منسوخ کردی جس پر یہ فارمولا طے پایا کہ 50ہزار تک کے ڈیفالٹر دکانداراپنے بقایا جات یکمشت ادا رکریں جب کہ 50ہزار سے زائد کی صورت میں وہ دو یا تین اقساط میں بقایا جات جمع کروانے کے پابند ہونگے ٹی ایم اے کے اس فیصلہ سے دکاندار وں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دریں اثنا ء ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے خوشاب مسعود ملک نے ٹی ایم اے کے ملازم اہلکاروں کی دوکانیں نیلامی میں شامل نہ کرنے پر ٹی او ایف کی سرزنش کی اور کہا کہ سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے ۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.