Pages

Thursday, March 24, 2011

خوشاب: ملک بھر کی طرح خوشاب میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

خوشاب: ملک بھر کی طرح خوشاب میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے خوشاب تا جو ہر آباد میر اتھون ریس کا اہتمام کیا گیا ۔کابلی گیٹ خوشاب تا سرور شہید چوک جوہر آباد 8کلو میٹر کی اس ریس میں ایک سو کے قریب اتھلیٹس نے حصہ لیا .ریس کا افتتاح ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین شاہ نے کیا اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران، سپورٹس کمیٹی کے چیئر مین ذکاء اللہ خان اور شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ یہ ریس منعقد کر وا کر ہم اس گھٹن زدہ ماحول میں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خدا کا شکر ہے کہ خوشاب ایک پر امن ضلع ہے اور ہم اس امن کے پیغام کو پھیلانا چاہتے ہیں اور ہم وہ ساری سرگرمیاں سر انجام دیں گے جو ایک پر امن ماحول میں سر انجام دی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ریس کا آغاز ا س تاریخی قابلی گیٹ سے کر رہے ہیںجہاں سے کبھی شیر شاہ سوری کی فوجیں داخل ہو ئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آنے والے وقت میں بھی جاری رہے گا۔میرا تھون ریس کے آغاز سے قبل فضا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے جب کہ میو زیشن بینڈنے سلامی دی ۔ ریس میں شریک نیشنل اتھلیٹ محمد علی نے 8کلومیٹر کا فاصلہ 22منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کر نے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.