ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ضلع خوشاب نے ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ٹی بی ہسپتال خوشاب میں منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ تھے ۔ اس موقع پربتایا گیا کہ دنیا میں ہر سال 90لاکھ نئے ٹی بی کے مریض پید اہو رہے ہیں جس میں 4لاکھ افراد صرف پاکستان میں اس موذی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں اس مرض سے دنیا بھر میں ہر سال 20لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ٹی بی کا مریض حفاظتی تدابیر اور موثر علاج نہ کر وا کر دس سے پندرہ افراد میں اس مرض کومنتقل کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ ٹی بی ایک خطرناک بیماری ضرور ہے لیکن لاعلاج ہر گز نہیں بروقت تشخیص اور موثر علاج کے ذریعے اس پر قابو پایا جا سکتاہے ۔اینٹی ٹی بی ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اب تک ہزاروں افراد کا علاج کر کے انہیں اس مرض سے نجات دلا چکی ہے انہوں نے بتایا کہ ٹی بی کا مریض چونکہ کوئی کام کرنے کا ہل نہیں ہو ا اس لیے گذشتہ کئی سالوں سے ہمیں سے علاج اور ادویات کے ساتھ ساتھ مفت راشن بھی فراہم کرتے ہیں جبکہ نئی بلڈنگ کی جوکہ تکمیل کے مراحل میں ہے کے بعد ہم ایک ووکیشنل ادارہ بنانے ک ابھی سو چ رہے ہیں تاکہ ٹی بی کے مریض کو بعد ازعلاج ہنر مند بنا کر قابل روز گار بنایا جا سکے انہوں نے بتا یا کہ یہ سارے پراجیکٹس ہم اپنی مدد آپ کے تحت چلا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ٹی بی کے مریضوں کو مفت راشن تقسیم کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.