جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتما م جوہر آباد تا چھتری چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی امیر تنظیر الحسن اعوان سابق امیروارث جسرہ ایڈووکیٹ و دیگر نے کی ،ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریمنڈڈیوس ناصرف تین پاکستانیوں کے قتل میں ملوث تھا بلکہ وہ پاکستان کی جاسوسی کرنے اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور خود کش حملوں میں بھی ملوث تھا انہوں نے کہا مقتولین کے ورثاء نے تو دیت لے کر اسے معاف کردیا لیکن پاکستا ن کو نقصان پہنچانے اور اس کی جاسوسی کے جرائم کو کس نے اور کیوں معاف کیاانہوںنے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرکے حکمرانوں نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ پاکستانی حکمران نہیں بلکہ امریکی غلام ہیں جو اس کے حکم پر کچھ بھی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چند کروڑ دے کر اپنا بندہ واپس لے لیا کیا ہم ریمنڈ کے بدلے عافیہ صدیقی نہیں لے سکتے تھے انہوںنے کہا کہ افغانیوںنے اسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا تو امریکہ نے نہتے افغانیوں کا کیا بگاڑ لیا ہم تو پھر ایٹمی قوت ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم حکمرانوں کے اس فیصلے کو کبھی قبول نہیں کرے گی ۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.