پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر حاجی ملک ظل حسنین نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر سازشوں کا بازار گرم ہے لیکن ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء کی جنگ نہ صرف لڑی بلکہ جیتی ہے آج بھی ملک کے اندر ایک طرف لاشوں کی سیاست کرنے والے مصروف عمل ہیں تو دوسری طرف جمہوریت کے چیمپئین تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر سیاست کو گندی گالی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ہم قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ انکے حقوق کا ہر صورت تحفظ ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ہڈالی شہر میں ایک سکول کی تقریب تقسیم انعامات اور ہڈالی کے معذور افراد میں ویل چیئرز کی تقسیم میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا اپنے خطاب میں حاجی ظل حسنین نے کہا کہ علم ایک روشنی ہے جو انسان اور حیوان کے درمیان تفریق پیدا کرتا ہے اورمہذب معاشرے کی تشکیل میں علم کی شمع ہی واحد ذریعہ ہے جو قوموں کو منزل مقصود کا راستہ دکھاتی ہے تقریب سے خطاب کے دوران اہلیان ہڈالی کی درخواست پر ضلعی صدر نے ایک کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے اور 50لاکھ روپے بجلی کی فراہمی کیلئے جب کہ 50لاکھ سوئی گیس کی فراہمی کیلئے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔تقریب کے اختتام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اورآخر میں ہڈالی شہر کے معذور افراد میں ویل چیئر ز تقسیم کی گئیں
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.