Pages

Wednesday, May 04, 2011

مسلم لیگ ق کا پیپلز پارٹی کی حکومت میں شامل ہونا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے پیش نظر ہ

خوشاب(خوشاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا پیپلز پارٹی کی حکومت میں شامل ہونا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے پیش نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق اقتدار کی رسیا جماعت ہے جس کے نام نہاد قائدین عوام کے ووٹوں کا احترام مجروح کر کے آج قاتل لیگ کہنے والی پیپلز پارٹی سے ساتھ اقتدار حاصل کر کے بیٹھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ نے متحد ہو کر لوٹ کھسوٹ کا پلان تربیت دیا ہے اب قومی خزانے میں موجود رقم بھی ہڑپ کر لی جائے گی۔ 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.