Pages

Wednesday, August 24, 2011

بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لئے الیکٹرانک میڈیاموجودہ دور کا موثر ترین ہتھیار ہے غلام عباس کھوکھر

 خوشاب(نمائندہ خصوصی) بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لئے الیکٹرانک میڈیاموجودہ دور کا موثر ترین ہتھیار ہے غلام عباس کھوکھر
بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لئے الیکٹرانک میڈیا موثر ترین ہتھیار ہے اور اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجاسکتا ، الیکٹرانک میڈیا کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی سازش میں ملوث افراد کا تعاقب کیا جائے گا۔ اور ان کو میڈیا سے ـٹکرانے کا مزہ چکھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کے جوائنٹ سیکرٹری غلام عباس کھوکھرنے الیکٹرانک میڈیا کے دیگر احباب کے ساتھ ایک نشت میں کیا ، عباس کھوکھر نے کہا کہ اس دور میں کوئی بھی تحریک الیکٹرانک میڈیا کی شمولیت اور تعاون کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتی ، خواہ وہ عدلیہ کو بحال کروانے کی تحریک ہو یا کسی بھی سیاسی جماعت کے منشور کو عوام کے سامنے پہنچانے کے لئے سعی و کوشش، یہاں تک کہ مذہبی ، غیر سیاسی ، سماجی جماعتیں اور شخصیات بھی الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت و افادیت سے واقف ہیں، ایک سوال کے جواب میں عباس کھوکھر نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ عوام رشوت کے ذریعے نکلوانے میں عافیت سمجھتے ہیں جبکہ اسی رشوت کے خلاف ہمارے پڑوسی ملک میں عوام سٹرکوں پر نکل کھڑی ہوئی ہے ایسے حالات میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ بحثیت قوم ہمار ا مقام کیا ہے اور ہم کس طرف کو سفر کر رہے ہیں ، انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ الیکٹرانک میڈیا کے حقوق کا ہر حالت میں تحفظ کیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں اس میڈیا کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انھوں نے واضع کیا کہ الیکٹرانک میڈیا کے خلاف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال دی جائے گی اور ہر زبان کو گنگ کردیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کس قدر سخت مزاج واقع ہونگے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہم کتنا سخت لہجہ اپنائے ہوئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.