Pages

Sunday, September 11, 2011

11-09-2011

news by sibtain jafri khushab.
ممبر قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ جس حکمت عملی سے ہم نے ضلع خوشاب سے تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رخصت کردیا ہے اسی کو استعمال کرتے ہوئے اور جذبہ خدمت کو بروئے کا ر لاتے ہوئے انشاء اللہ بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تھل کا احساس محرومی ختم کردیں گے، دریائے جہلم پر جوڑا کلاں کے مقام پر پل کی تعمیر کرکے تھل کے باسیوں کے لئے سرگودھا کے فاصلے کم کردیں گے۔وہ نور پور تھل میں عید ملن پارٹی کے سلسلے میں ن لیگ کے ورکروں ، کارکنوں اور ووٹروں کی ایک کثیر تعداد سے خطاب کررہے تھے ، ملک شاکر بشیر اعوان نے کہاکہ شریف برادران کی خصوصی ہدایات کے مطابق نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا ایسا جال بچھایا جائے گاکہ ان علاقوں کے رہنے والے تعلیم ، صحت ، اور بنیادی ضروریات زندگی سے بہرہ مند ہوسکیں گے۔ ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ تھانہ کچہر ی کی سیاست میں پھنسا کر عوام سے ووٹ لینے والوں کا دور جا چکا ہے جو اب کبھی بھی واپس نہیں آئے گا۔ عوام باشعور ہیں اورتعمیر و ترقی میں اپنا حصہ مانگتے ہیں ، جوکہ ان کا حق ہے ، ملک شاکر بشیر اعوان نے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ غیر ت مند قوم بننے میں اگرچہ مشکلات درپیش ہیں مگر اغیار سے مدد نہ لینے کا شریف برادران کا فیصلہ عوامی اور قومی امنگوں کا ترجمان ہے ، اس موقع پر ملک جاوید اعوان ، صاحبزادہ قاضی محمد اقبال ، ملک محمد حیات سگو،راجہ حاجی نائب محمد ، ملک حاجی غلام حبیب اعوان، ملک ظل حسین واہگرہ، ملک منظور احمد بگا، ملک وحید اللہ بوڑانہ ، ملک ناصر علی گجر، ملک امجد رضا گجر، ملک عزیز حسین جاڑا ایڈووکیٹ سمیت علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔کسی بھی سیاسی لیڈر کا تھل کے عوام کو عید ملن پارٹی دینے کا یہ پہلا واقعہ تھا جس کو عوامی سماجی حلقوں میں بہت سراہا جارہا ہے

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.