Pages

Tuesday, September 13, 2011

13-09-2011

خوشاب (بیورو رپورٹ)خوشاب بکر منڈی کیس میں ملوث ٹی ایم اے اہلکاروں کے کیس کی سرکاری سطح پر پیروی کرنے کے سلسلہ میں ٹی ایم او اشفاق احمد کے بیان کے بعد تحصیل کے عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، عوام نے بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس کو انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار ددیا ہے اور اس تمام صورت حال کو کیس کے عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی ایک گھنائونی سازش قرار دیا ہے ، سول سوسائٹی کے مختلف نمائندوں نے میڈیا سے رابطہ کرکے ٹی ایم او کے بیان پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ صورت حال پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے کہ ایک سرکاری افسر کی طرف سے سرکاری سطح پر کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اس سے قبل سابق ٹی ایم او پر کرپشن ثابت ہونے پر اس کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مزید پانچ اہلکار وں کو22 لاکھ روپے کی کرپشن میں ملوث پائے جانے پر گرفتا ر کیا گیا ہے ، سماجی حلقوں کے بقول جب کرپشن ثابت ہوچکی ہے اور معاملہ عدالت میں ہے تو اس حوالے سے جلسے منعقد کرنا اور احتجاج کرکے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے ایسے تمام احتجاج معنی خیز ہیں ، عوامی سطح پر وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیں اور اگر ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے تو کرپشن میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزا ملنی چاہیے اور جو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے جو افسران و اہلکار مجرموں کی پشت پناہی کرنے کا واشگاف الفاظ میں اعلان کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملازمتوں سے فارغ کیا جانا چاہیے 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.