خوشاب (خوشاب نیوز)آرائیں برادر ی اپنے کھویا ہو ا وقار اور تشخص حاصل کرکے رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار فخر آرائیاں مہر محمد انور ایڈووکیٹ نے پہلے ضلعی آرائیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مہر انور نے کہا کہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے منتخب ہوتے ہیں اور انھیں اپنا یہ فریضہ کسی بھی صور ت فراموش نہیں کرنا چاہیے ، انھوں نے کہا کہ آج تک آرائیں برادری ضلع خوشاب نے سیاسی جماعتوں کی حمایت کرکے ان پر احسان کیا مگر اس احسان کا بدلہ نہیں دیا گیا اور برادری کو کوئی مفاد حاصل نہیں ہوسکا۔ اس موقع پر سرگودھا سے سابق ایم این اے اور سابق میئر چوہدری حامد حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خوشاب میں اتنا بڑا آرائیں کنونشن منعقد کرنا برادری کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کنونشن کے بعد ہمارے ان بھائیوں کوبھی ہمارے ہاتھ مضبوط کرناہوں گے جو آج کے کنونشن میں نہیں پہنچ سکے ۔انھوں نے آرائیں برادری کے نوجوانوںکو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبہ زندگی میں ہماری بالادستی صرف علم کی بنیاد پر ہی ہوسکتی ہے ، تحریک آرائیاں پاکستان کے سینئر نائب چوہدری یامین نے کہا کہ آرائیں قوم ایک مضبوط ، باہمت ، باوقار، اور غیر ت مند قوم ہے ، آج تک اس کوغیروں نے اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا مگر آج کایہ کنونشن مفاد پرستوںکے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا۔ انھوں نے خوشاب سے برادری کے پلیٹ فارم پر انتخابات میں امیدوار کھڑا ہونیکی صورت میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ ہم ہر طرح کی طاقت کا مظاہر ہ کرکے سب کو حیران کردینگے ۔انھوں نے برادری کی بچیوں کے لئے ووکشنل ٹرنینگ انسٹیٹوٹ او بیوہ خواتین کے لئے سلائی مشینوں کی بھاری مقدار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم برادری کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیںگے۔ تقریب میں نور پور تھل ، وادی سون ، مٹھہ ٹوانہ ، جوہرآباد اوردیگر نواحی چکوک اور قصبہ جات سے برادری کی بھاری تعداد نے شرکت کی، تقریب انتہائی منظم انداز سے پانچ گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران دو بار وقفہ نماز بھی ہوا ،مگر عوام ہر بارانتہائی منظم انداز سے واپس پنڈال میں جمع ہوتے رہے ، تقریب کے اختتام پر تقریب کے آرگنائزر اور انجمن آرئیاں ضلع خوشاب کے صدر میاں عبدالعلیم نے شرکاء شکریہ ادا کیا ، شرکاء کیلئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا جو کہ بہت منظم اور مربوط تھا۔
خوشاب ( بیورو رپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب عمران محمودنے کہا کہ پرو ایکٹیو اور کمیونٹی پولیسنگ فروغ دیا جائے یہ بات انھوں نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں ڈی ایس پیز ،اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں کہی ،انھوں نے کہا کہ جناب ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن کی طرف سے مجرمان ، اسلحہ ناجائز ، منشیات اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں جاری ہدایات کی روشنی میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ، میٹنگ میں ڈی ایس پی صدر سرکل قلب عباس خان، ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ پرویز خان نیازی ، ڈی ایس پی نور پور سرکل خادم حسین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرعبداللہ وحیدخان، ڈی ایس پی لیگل ملک عطاء محمد اور ڈی ایس پی آرگنائز کرائم رفعت سلطانہ کے علاوہ انچارج ٹریفک پولیس ، جملہ ایس ایچ اوز صاحبان ضلع، انچارج ویمن سیل ، انچارج سیکورٹی برانچ، ریڈر، O/ASI، PRO، PA، نے شرکت کی ، میٹنگ میں جناب ڈی پی اوصاحب نے زور دیا کہ انسداد جرائم کے سلسلہ میں RPOصاحب کی ہدایات کے مطابق پرا ایکٹیو (ایسے اقدامات مثلا موثر گشت و ناکہ بندی کا نظام ، ٹھیکری پہرہ کا نظام ، جیولری اور اہم شاپنگ سنٹرز پر سیکورٹی گارڈ کا انتظام، جن کے ذریعے جرم کے وقوع پذیر ہونے کے مواقع کم سے کم ہوں )اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ، انھوں نے کہاکہ عوام الناس پولیس کے دست و بازو ثابت ہوسکتے ہیں اگر جرائم کے سلسلہ میں سول کمیونٹی سے قریبی روابط رکھے جائیں اور جرائم پیشہ افراد کے بارے زیادہ سے زیادہ معلومات اکھٹی کی جائیں۔جن سے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کی جاسکے ۔ اور بڑھتے ہوئے جرائم کو روکا جاسکے ۔
خوشاب (بیورو رپورٹ )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر خوشاب عمران محمود نے ضلع بھر میں سات تھانے داروں کے تبادلے کردیئے ، ایس آئی رب نواز کو پولیس لائن سے تھانہ نور پور، ایس آئی رفیع اللہ کو لائن سے چوکی جوہرآباد ، ایس آئی فتح خان کو لائن سے تھانہ خوشاب، محمد شمیر کو تھانہ سے پولیس لائن ، اے ایس آئی فضل الرحمن کو جوڑا کلاں سے محر ر بخشی خانہ ممتاز احمد کو لائن سے قائد آباد، اور ضمیر الحسن کو لائن سے قائد آباد تعینات کردیا گیا۔
خوشاب (بیورو رپورٹ)عمرا سلم اعوان عوام کو سبز باغ دکھانے چھوڑ دیں ، ان کی طرف سے این اے 68سے الیکشن لڑنے کی خبریں اس بات کی دلیل ہیں کہ انھیں حلقہ این اے 69سے اپنی ناکامی واضع نظر آرہی ہے ، ان خیالات کا مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے نائب صدر ملک شفقت امیر اعوان اور پی پی 40سے جنرل سیکرٹری ملک سمیع الحق اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،انھوں نے کہاکہ عمر اسلم کو ایک مرتبہ پھر این اے 69سے الیکشن لڑنا چاہیے تاکہ ان کی شکست کی ہیٹرک مکمل کی جاسکے ، ہماری لیڈر محترمہ سمیرا ملک نے ریکارڈترقیاتی کام کروا کے جو تاریخ رقم کی ہے اس کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر سے تمام برادریوں سے بھاری تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں
خوشاب (بیور و رپورٹ)محنتی اور لائق اساتذہ اپنے ادارے کا نام روشن کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47ایم بی کے ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام دستگیر نے نئے ٹرانسفر ہوکر آنے والے اساتذہ کریم بخش بلوچ ، سعادت خان اور عفیف الرحمن کے اعزاز میں د ی جانے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مدرس ہونا ایک مقد س پیشہ ہے جس کے تقدس کو بحال اور قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اس موقع نئے آنے والے ٹیچرکریم بخش بلوچ نے کہاکہ ہم ہر جگہ قوم کے معمار کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ،ہم جہاں بھی جاتے ہیں طلباء کو بھر پور توجہ دے کر اپنے فرض سے عہدہ برا ہونے کی کوشش کرتے ہیں
خوشاب (بیورو رپورٹ ) پولیس تھانہ نوشہر ہ نے دوران گشت تنویر الحسن سکنہ کھبیکی سے 12بو ر ناجائزبندوق قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف 13/20/65کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
خوشاب (بیورو رپورٹ) پولیس تھانہ قائد آباد نے 3ایم پیلی فائر ایکٹ کے تحت حبیب اللہ ولد محمد جمیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.