Pages

Thursday, September 10, 2009

خوشاب ﴿نمائندہ خصوصی﴾ ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی ضلع کونسل خوشاب اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان سپیشل آڈٹ کے موضوع پر زبردست تنائو پیدا ہو گیا ہے اور اس ضمن میں ہونے والے ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی او خوشاب چوہدری محمد یثرب ہنجرانے شامل ہونے سے انکار کر دیا جبکہ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمدسلیمان نے ان کی نمائندگی کی اور اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی کو قطعاً یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ ڈی سی او خوشاب یا کسی بھی سرکاری افسر کو اس ضمن میں اپنے اجلاس میں طلب کرے، انہوںنے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی درخواست پر آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ ٹیم کی آڈٹ رپورٹ سیکرٹری کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی معرفت پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیشن کے پاس پہنچ چکی ہے اور وہی اس ضمن میں کسی کے خلاف کاروائی اختیار رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عام سا اصول ہے کہ جب کسی اعلیٰ سطح اتھارٹی کے پاس معاملہ زیر غور ہو تو جونیئر اتھارٹی اسے زیر بحث نہیں لا سکتی، دریں اثنائ ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک غضنفر وڈھل نے کہا ہے کہ ای ڈی او فنانس کا مؤقف غلط ہے اور کمیٹی نہ صرف افسران کو طلب کر سکتی ہے بلکہ ان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی کر سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ سابق ڈی سی او شیخ محمد آصف کے دورمیں ڈی سی او آفس میں پولینڈ اور قازکستان کے بنے ہوئے 18لاکھ روپے مالیت کے قالین و کراکری کے علاوہ ڈی سی او آفس اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آفس کے سامنے 30ہزار روپے فی کھجور کے حساب سے لگائی جانے والی کھجوریں بغیر ہائوس کی منظوری لگائی گئی ہیں لہٰذا ہم حکومت پنجاب سے درخواست کریں گے کہ اس کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرا یا جائے۔


 

    خوشاب ﴿نمائندہ خصوصی﴾ پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے کوآرڈینیٹر ملک عزیز الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ہم کسی مائنس ون فارمولے کو نہیں مانتے ، کیونکہ پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کیا ہے اس لئے جب عوام کہیںگے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ، وہ میجر ﴿ر﴾ احمد خان کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دی جانے والی ایک افطار ڈنرسے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب تک وفاق کی علامت ہے اور یہی پارٹی ملک کو اکٹھا رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر حاجی ظل حسنین نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پیپلز پارٹی کیلئے جتنی قربانیاںدی ہیں وہ کسی اور جماعت کی قیادت نہیں دے سکتی، اس کے باوجود انتقام کی سیاست نہ کرنا اس خاندان کا طرئہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی فہم و فراست کے ذریعہ پرویز مشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر پھینکا ہے اور اب وہ بے یارو مدد گار ملک سے خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہا ہے اس سے بڑی اسے اور کیا سزا ہو سکتی ہے پیپلز یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر جاوید اعوان نے کہا کہ ن لیگ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے میں مخلص ہے تو پہلے پنجاب اسمبلی سے اس سلسلہ میں قرار دادمنظور کرائے ، ڈسٹرکٹ پیپلز فورم کے صدر ڈاکٹر نعیم صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانی دینے کا نام ہے اور ملک و قوم کیلئے ہم آئندہ بھی قربانیاں دینے کی تاریخ رقم کرتے رہیں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما میجر ﴿ر﴾ ملک احمد خان اعوان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ آج کے بعد ضلع خوشاب میں پیپلز پارٹی کو کمزورسمجھنا ترک کر دیا جائیگا ہم آئندہ ہر انتخابات میں ہر نشست پر دوسری جماعتوں کا مقابلہ کریں گے اورانشائ اﷲ فتح ہمارے حصہ میں آئے گی، اس موقع صاحبزادہ یعقوب حیدر ، نذر محمدبھٹی، ربنواز چشتی، اقبال خان ، ملک جمشید علی سوانسی نے پیپلز پارٹی میںشمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم ماضی کی تلخیوں کو بھلا دے اور کارکنوں کو ساتھ لیکر چلے تو کوئی جماعت اس پر غلبہ نہیں پا سکے گی۔


 

    خوشاب ﴿نمائندہ خصوصی﴾ تنظیم الاعوان پاکستان کے سربراہ ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے نے قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن ﴿ر﴾ محمد صفدر کے بھائی کی وفات پر ایبٹ آباد جا کر ان سے ملاقات کی اورمرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی اس موقع پر ان کے ہمراہ جانے والے وفدمیںصوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاوید اعوان بھی ہمراہ تھے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.