Pages

Sunday, September 13, 2009

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ڈی ایس پی ٹریفک خوشاب عبداﷲ وحید خان نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور ، ڈی پی او خوشاب اور ایس پی ٹریفک سرگودھا ریجن سرگودھا کی ہدایت کے مطابق خوشاب ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے ٹریفک کیمپ لگا دئیے گئے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کو اس نادر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اورٹریفک قوانین سے زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کرنی چاہیے تاکہ حادثات کی روک تھام ہو اور عوام بلاخوف و خطر سفر کر سکیں۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ڈی سی او خوشاب چوہدری محمد یثرب ہنجرا کو تبدیل کر دیا گیا ہے ان کی جگہ خرم شہزاد کی تعیناتی کی گئی ہے توقع ہے کہ نئے ڈی سی او ایک دوروز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان کی سفارش پر این اے 70کیلئے ایک تعمیراتی پیکج کی منظوری دی ہے جس کے تحت پانچ کروڑ 26لاکھ روپے کی لاگت سے نئی سڑکیں تعمیر کی جائیںگے ان میں سے دو کروڑ کے فنڈ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ تین کروڑ 26لاکھ روپے کے فنڈز رواں مالی سال میں فراہم کر دئیے جائیں گے اور سال کے اختتام تک ان سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوجائے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں جاری ہونے والے ڈائریکٹو میں کہا گیا ہے کہ یہ گرانٹ پیپلز ورکس پروگرام کی مد میں سے دی جا رہی ہے اور پاک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ان پر 15ستمبر کے بعد کام شروع کرا دے گا شاکر اعوان نے اس گرانٹ کے اجرائ پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول خوشاب میں میٹرک سائنس اور ایف ایس سی طالبات کی تعداد 800ہے لیکن انہیں پڑھانے کیلئے صرف ایک سائنس ٹیچر موجود ہے جس کی وجہ سے طالبات کے والدین شدید پریشان ہیں اور انہیں کہیں سے شنوائی نہیں مل رہی ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ قریب ہی واقع گرلز کالج خوشاب میں بھی سائنس مضامین کیلئے تینوں سیٹیں خالی پڑی ہیں اور اس طرح ضلع خوشاب کے سب سے بڑے شہر کی طالبات پر عملاً سائنس کی تعلیم کے حصول کے دروازے بند ہیں جب اس ضمن میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول خوشاب کی پرنسپل ہما مصطفی سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ ٹیچروں کی تعیناتی میری ذمہ داری نہیںہے یہ کام ڈی سی او خوشاب کے کرنے کا ہے اور میں انہیں صورتحال سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتی رہتی ہوں۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾اڈہ لاریاں پیل پر چار افراد مقبول حسین ، مطلوب حسین ، باقر شاہ اور ستار شاہ نے معمولی تلخ کلامی کے بنائ پر اپنے ایک قریبی عزیز عرفان شہباز کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا متوفی کی عمر 24سال بتائی جاتی ہے اور وہ محبوب عالم شاہ کا بیٹا تھا معلوم ہوا ہے کہ مقبول حسین نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.