خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ تحصیل ناظم خوشاب ملک غلام رسول سنگھا نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے جس کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل نہ صرف ان کی دہلیز پر حل ہوئے ہیں بلکہ عوام کو ضروریات زندگی کی سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی سسٹم کی بقائ سے عوام مقامی سطح پر خوشحال ہونگے اور علاقہ بھر میں ترقیاتی منصوبے بڑے پیمانے پر پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت شہروں' گلیوں اور مواضعات تک میں پختہ سڑکات کا جال بچھایا گیا ہے۔ صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملک غلام رسول سنگھا نے کہا کہ اس نظام سے مقامی سطح کی جمہوریت پنپ رہی تھی اور عام آدمی کو بڑی حد تک ریلیف مل رہا ہے اور موجودہ بلدیاتی نظام کے تحت منتخب عوامی نمائندے عوام کی دسترس میں تھے۔
خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ حکومت پنجاب نے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھا کی کاوشوں سے جوہرآباد تھانہ تا 54 ایم بی سکیسر لنک روڈ کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دیئے ہیں۔ نائب ناظم یونین کونسل وہیر رائو شہباز خان ایڈووکیٹ' کونسلر شمبریز شاہ' کونسلر محمد سرفراز' سابق چیئرمین محمد حنیف' سماجی شخصیت محمد جاوید ایڈووکیٹ' عبدالرحمن' محمد سعید اور محمد ابراہیم نے سڑک کی از سر نو تعمیر کیلئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کروانے پر ایم پی اے ملک محمد آصف بھا کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی علاقہ کی تعمیرو ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ جماعت اسلامی ضلع خوشاب نے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل جوہرآباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان' تحصیل ناظم خوشاب ملک غلام رسول سنگھا' پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹر غوث نیازی' پاکستان مسلم لیگ ن سٹی جوہرآباد کے سابق صدر ملک عبدالرئوف اعوان' چوہدری عمر فاروق' ارشد جاوید بٹ ایڈووکیٹ' کپٹن ڈاکٹر محمد رفیق' ضلعی امیر جماعت اسلامی ملک تنظیر الحسن اعوان' جنرل سیکرٹری زاہد محمود' ملک وارث جسرہ ایڈووکیٹ' مولانا عبدالوہاب اور ڈسٹرکٹ ایڈیٹر فورم کے عہدیداروں اور ڈسٹرکٹ پریس کلب خوشاب کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.