Pages

Wednesday, September 02, 2009

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر ﴾ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر ملک محمد بشیر اعوان مرحوم کے ہم زلف حاجی محمد نواز اعوان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ سرگودھا اور پدھراڑ میں الگ الگ ادا کی گئی اور انہیں بعدازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پدھراڑ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا وہ سرگودھا کی ممتاز سیاسی شخصیت ملک محمد اشرف اعوان ، ملک محمد اسلم اور ملک محمد جہانگیر خان کے والد تھے ان کی نماز جنازہ میں قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان ، صوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاوید اعوان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

    خوشاب ﴿ خوشاب میڈیا سنٹر ﴾ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفیسر خوشاب رانا محبوب عالم نے بارشی پانی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عملہ صفائی کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جو خوشاب اور جوہر آباد کے جڑواں شہروں میں سخت محنت کر کے پانی کی گزر گاہوں سے رکاوٹیں دور کر رہے ہیں تاکہ پانی آسانی سے سیوریج نالوں میں بہہ جائے ، سینیٹری انسپکٹر مہرطارق نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ لوگوں کو بارش سے کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے اور بارشیں زحمت کی بجائے صحیح معنوں میں رحمت ثابت ہوں۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.