Pages

Friday, September 04, 2009

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ تحصیل ناظم خوشاب ملک غلام رسول سنگھا نے کہا ہے کہ اعوان گروپ ضلع خوشاب کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور گروپ کے سرپرست اعلیٰ ملک نعیم خان اعوان کی اجازت کے بغیر ملک عمر اسلم اعوان اور ٹوانہ برادران میں اتحاد کی باتیں بے بنیاد ہیں وہ اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ ٹوانہ برادران سے اعوان گروپ کے راہنمائوں کی سوشل ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن اتحاد بنانے کیلئے ہماری بات چیت نہ کبھی ہوئی ہے اور نہ اس کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اعوان گروپ کے پاس قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے چھ کے چھ امیدوار موجود ہیں اسی طرح بلدیاتی نظام کوئی بھی شکل اختیار کرے ہمارے پاس جیتنے والے امیدواروں کی کمی نہیں ہے اور ہمارا برائہ راست مقابلہ ہر جگہ ٹوانہ گروپ سے ہے اس لئے میرے خیال میں اعوان اور ٹوانہ گروپ کے اتحاد کے بارے میں سوچنا سنجیدہ بات نہیں ہے ، سنگھا نے کہا کہ عید الفطر کے بعد اعوان گروپ کے راہنمائوں کا اجلاس ہو گا جس میں مستقبل کی سیاست کے بارے میں اعوان گروپ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ پریس کلب خوشاب کا ایک اجلاس بابر علی ملک کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب مہر سلطان احمد کے والد محترم حاجی محمود احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا متعلقہ اداروں کی نااہلی ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا چاہیے تاکہ آئندہ اس قسم کا حادثہ وقوع پذیر ہی نہ ہو سکے، دریں اثنائ ضلع بھر کی جماعت اہل سنت سے متعلقہ مساجد میں وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی پر بزدلانہ قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حملہ میں ملوث تمام تخریبی عناصر کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر جماعت اہل سنت پاکستان پورے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر حاجی ظل حسنین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، مدٹرم الیکشن کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پی پی پی کو جب بھی اقتدار ملا بحران اور مسائلوں سے بھرپور اقتدار لا ، لیکن پی پی پی کی قیادت نے اپنی فہم و فراست اور سیاسی بصیرت سے ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائی لیکن حکومت ملک و قوم کے مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کر رہی ہے نان ایشوز پر عمل درآمد کر کے پنڈورا ایکس نہیں کھولنا چاہتی، جمہوریت دشمن عناصر اپنی عادت کے مطابق گڑھے مردے اکھاڑ رہی ہے لیکن حکومت فضول ایشوز چھیڑنے کی بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

    خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر﴾ لاہور ہائی کورٹ کے واضح فیصلہ کے باوجود ضلع خوشاب کے کسی بھی مقام پر ماسوائے یوٹیلٹی سٹورز چینی 40روپے فی کلو فروخت نہیں ہو رہی بلکہ چینی کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ہے اور لوگ چینی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں ادھر ضلعی انتظامیہ تاجروں پر کریک ڈائون کی تیاری کر رہی ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ایک ٹیم نے سبزی منڈی خوشاب کا دورہ کیا اورآڑھتیوں پر سبزی کے نرخ کم کرنے کیلئے دبائو ڈالا ، آڑھتیوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ وہ خرید کے مقابلہ میں کم نرخ پر فروخت کیسے کر سکتے ہیں لہٰذا انہیں اگر مزید دبایا گیا تو وہ ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.