خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر ﴾ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ خوشاب رانا محمد ارشاد نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے خوشاب جوہر آباد میں 62کروڑ روپے کے جس میگا پراجیکٹ کی صوبائی اسمبلی کے رکن ملک محمد آصف بھا کی سفارش پر منظوری دی ہے اس کے ٹینڈر عید الفطر کے فوراً بعد ہو جائیں گے اور تین سال کے اندر یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچا دیا جائیگا صحافیوں کو اس پراجیکٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہر آباد میں 18کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم کی توسیع کی جائے گی 4نئے ڈسپوزل بنائے جائیں گے 9تا 24انچ قطر کی 76ہزار فٹ نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی ، جبکہ جوہر آباد شہر کے فراہمی آب کے نظام کی توسیع کیلئے 10کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے تحت دریائے جہلم کی شرقی کنارہ پر 10نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے جہاں سے ضلع کونسل خوشاب کے دفتر کے نزدیک تک جہاں 5لاکھ گیلن کا نیا سٹوریج ٹینک تعمیر کیا جائیگا 20انچ قطر کی 39ہزار فٹ نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی جہاں سے ری پنپنگ کر کے جوہر آباد شہر اور نواحی کالونیوں کو پانی کی سپلائی ہو گی انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت خوشاب میں نکاسی آب کیلئے اڑھائی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں شہر میں 9تا 12انچ قطر کی سیوریج پائپ لائن بچھائی جائے گی اور اندرون شہر ڈھکے ہوئے نالے تعمیر کئے جائیں گے جبکہ خوشاب شہر میں فراہمی آب کیلئے 22کروڑ روپے خرچ ہونگے یہ مقصد حاصل کرنے کیلئے دریائے جہلم کے شرقی کنارے 20 نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے 24انچ قطر کی 30ہزار فٹ نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی، جبکہ اندورن شہر 50ہزار فٹ کی پائپ لائن کی تنصیب ہو گی خوشاب شہر کے فراہمی آب کے منصوبہ کے تحت بدلی والا اور خوشاب سرگودھا روڈ پر دو نئے سٹوریج تعمیر کئے جائیں گے جن میں باالترتیب 7لاکھ اور 3 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی اور ان ٹینکوں سے ری پنپنگ کر کے پورے شہر کو پانی فراہم کیا جائیگا۔
خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر ﴾نیشنل ٹی بی پروگرام کے ٹاسک کوآرڈینیٹر نبیل احمد ملک نے کہا ہے کہ ٹی بی کا مرض وطن عزیز میں ناسور کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور اگر پوری قوم نے ہمت سے کام لیکر اسکا مقابلہ نہ کیا تو پھر یہاں ہر دوسرا شخص اس مرض میں مبتلا دکھائی دے گا ہم نے اس چیلنج کو دو بین الاقوامی این جی اوز گلوبل فنڈ اور مرسی کراپس کے تعاون سے قبول کر لیا ہے اس لئے ہر طبقہ فکر پر یہ لازم ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دے، وہ ایک مقامی ہوٹل میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دئیے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ٹی بی کے خلاف بیدار کرنے میں ہماری مدد کریں نبیل ملک نے کہا کہ عام سے عام شخص کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ٹی بی لاعلاج مرض نہیں ہے اور اگر کوئی خدانخواستہ اس مرض مبتلا ہے تو اس کے علاج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پاکستان کے سر ہے انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا مریض کہیں بھی ہو اس کا علاج کتنا بھی مہنگا ہو یہ کام مفت کیا جائیگا اور اسی مقصد کیلئے ٹی بی کا نیشنل پروگرام شروع کیا گیا اور ہم ملک کے کونے کونے اور گلی گلی میں جا کر لوگوں کو ٹی بی کی خطرناکیوں سے آگاہ کر رہے ہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خصوصیت کے ساتھ ہمارا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ اس موذی مرض کا بنیادی طور پر قلع قمع کیا جا سکے ، نبیل احمد ملک نے کہا کہ ٹی بی کے مرض کی شروع میں تشخیص آسان تشخیص مشکل لیکن علاج آسان ہوتا ہے لیکن بعد میں یہ واضح نظر آنے لگتا ہے لیکن اس وقت علاج مشکل ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے پاک پاکستان کی منزل کے حصول کی جانب نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام نے ملک بھر میں پانچ ہزار سرکاری مراکز صحت میں ٹی بی کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ان مراکز میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ، دیہی مرکز صحت اور بنیادی مرکز صحت شامل ہیں ضلع خوشاب میں ان کی تعداد 17ہے نبیل ملک نے کہا کہ میڈیا کے اراکین نے جس طرح عدلیہ کا دفاع کیا ہے وہ اسی طرح ٹی بی کے مقابلہ میں لوگوں کی حفاظت کریں اور اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام میں ٹی بی کے بارے میں شعور اجاگر کیاجائے انہیں بتایا جائے کہ حکومت کی جانب سے ٹی بی کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات موجود ہیں اور انشائ اﷲ بہت جلد پاکستان ٹی بی سے پاک ہوجائیگا نبیل ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹی بی کے خلاف مہم کے سلسلہ میں ضلع بھر کے ہر طبقہ فکر تک ہم اپنا پیغام پہنچائیں گے اور ہماری یہ مہم تقریباً ایک ماہ جاری رہے گی۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.