خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر ﴾محلہ بادشاہانوالہ گلی عیسیٰ والی خوشاب کے مکینوں نے اپنی گلی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہاں سے چار پانچ محلوں کا گندہ پانی گزرتا ہے لیکن صفائی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے ٹی ایم او خوشاب سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔
خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر ﴾ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو مہر محمد حیات نے چھاپہ مار کر کٹھہ چوک کے دو فروٹ فروشوں محمد منیر اور محمد سلیم کو سیب 100روپے کلو بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بعدازاں دونوں کا قلندرا مرتب کر انہیں شاہپور جیل بھیج دیا۔
خوشاب ﴿خوشاب میڈیا سنٹر ﴾قائد آباد کے مشہور ہنس مجھ طنز و مزاح کے بادشاہ دریا دل حامد بائوجی جنرل سٹور والے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر اہل علاقہ میں جنگل میں آگ کر طرح پھیل گئی۔ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بائوجی صرف ایک دوکاندار ہی نہ تھے فٹ بال ، کرکٹ اور والی بال کے بہترین کھلاڑیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ انہوں نے شعر و شاعری میں انوکھا مزاحیہ انداز اپنایا ہوا تھا مرحوم بائوجی بانگ دہل کو مزے لے لے کر پڑھا کرتے تھے۔ اکثر لوگ انہیں حامد پیا کہہ کر پکارتے تھے اور جواب میں وہ مسکرا کر کہتے تھے ﴿کچھ نہیں کیا﴾ تو بے اختیار ہنس پڑتے تھے کسے کیا معلوم کہ وہ شہر کو اس طرح ویران کر دیگا۔ قائد آباد کے باسیوں کا اخبار نویسوں سے ان کی وفات کے بعد اظہار خیال۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.