خوشاب(نیوز نیٹ ورک)مرکزی اشاعت التوحید وسنہ ضلع خوشاب کا تنظیمی اجلاس خوشاب میں مرکزی کنوینئر علامہ قاری کلیم اﷲ ملتانی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ انتظامیہ کی طرف سے تنظیمی علماء کے سالانہ پروگرام میں رکاوٹ اور انتظامیہ کا عدم تعاون زیر غور آیا اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ‘ ہوم سیکرٹری پنجاب ‘ ڈی سی او خوشاب‘ ڈی پی او خوشاب سے مطالبہ کیا کہ ہمارے قائد علامہ احمد سعید ملتانی اور قاری کلیم اﷲ ملتانی اور دیگر تنظیمی علماء پر بے جا پابندیاں لگا کر حراساں کیا جا رہا ہے جس کی بھرپور مذمت کی گئی انھوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ دوسری تنظیموں کے علماء کرام کی طرح ہمیں بھی ضلع خوشاب سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں اجازت دی جائے ۔#
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.