Pages

Wednesday, February 23, 2011

محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر ترقی اور تعیناتی سے ہی پولیس کلچر ختم کیا جا سکتا ہ

خوشاب(نیوز نیٹ ورک)ڈی پی او خوشاب عمران محمود نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر ترقی اور تعیناتی سے ہی پولیس کلچر ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولیس لائن جوہرآباد میں محکمانہ ترقی کی لسٹ بی کے امتحان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے اندر میرٹ کو بنیاد بنا کر سفارشی کلچر کو ختم کر کے پولیس کے نظام میں بہتری لائی جا سکتی ہے پولیس کے محکمہ میں سب سے زیادہ ابتر حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب نااہل ‘ کرپٹ اور کم تعلیم یافتہ پولیس ملازمین کوان کی اہلیت کے بغیر سفارش کی بنیاد پر ترقی دی جاتی ہے۔ یا ان کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پولیس افسران کی ترقی کا نظام شفاف اور میرٹ پر ہو اور کلیدی عہدوں پر تعینات پولیس افسران کی تعیناتی ‘ قابلیت ‘دیانتداری اور عوام میں متعلقہ پولیس افسران کی اچھی شہرت کی بنیاد پر کی جائے تاکہ عوام میں پولیس کی عزت و وقار میں اضافہ ہو سکے۔ ضلع خوشاب میں بی لسٹ کے تحریری امتحان کیلئے کل 70امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جن میں سے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کرنے کے بعد بی لسٹ میں درج ہونے والے امیدواروں کی فہرست ڈی پی او آفس میں آویزاں کر دی جائے گی۔#

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.