خوشاب (نیوز نیٹ ورک )ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام سالانہ 14 روزہ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل کا پہلا میچ فیصل شہید کرکٹ کلب جوہرآباد اور ڈی سی کلب خوشاب کھیلا گیا۔ جس میں ڈی سی او کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اوورز میں 280 رنز بنائے۔ فیصل شہید کرکٹ کلب جوہرآباد نے یہ ہدف 29 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی ملک حماد ظہور آہیر تھے۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسان کو صبر‘ محنت اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ کھلاڑی وہی اچھا ہوتا ہے جو میدان میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بوئے کار لائے۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد پر ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی اور ہارڈ بال کے فروغ کیلئے ان کے اقدامات کو سراہا۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کے صدر ملک سکندر حیات بلوچ‘ جنرل سیکرٹری حافظ مشرف اعجاز اور سینئر نائب صدر عمران مانی بھی موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.