خوشاب (نیوز نیٹ ورک)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی خوشاب کا اہم اجلاس صدارت صدر سٹی ڈاکٹر غلام عباس نے کی اجلاس میں خوشاب سٹی کے تنظیمی امور زیر غور آئے جس میں فیصلہ کیاگیا کہ غیر فعال عہدیداران کی جگہ فعال ورکروں کو عہدوں کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ،اجلاس میں یہ قرار دیا کہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر پارٹی ورکر متحرک ہو جائیں اپنے اپنے گھروں میں پارٹی پرچم لگائیں اور عوام رابطہ مہم مزید تیز کردیں ،اجلا س میں مزید جن امور پر بحث ہوئی ان میں 4 اپریل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش کاروان لے جانے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی واضح رہے کہ اجلاس میں شہر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیت مزمل خان بلوچ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس تعین کے ساتھ کہ صر ف پیپلز پارٹی ہی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.