خوشاب (نیوز نیٹ ورک) بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے حقیقی بہن کو قتل اور دوسری کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کٹھہ سگھرال کے رہائشی لیاقت علی ولد علی محمد کو اپنی بہنوں رخسانہ اور فرزانہ پر بدچلنی کا شبہ تھا۔ گذشتہ رات جب دونوں بہن سو رہی تھیں کہ ملزم نے بندوق بارہ بور سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک بہن رخسانہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ فرزانہ شدید زخمی ہو گئی۔ مضروبہ کو ہسپتال میں داخل کرا رید گیا۔ پولیس تھانہ کٹھہ سگھرال نے مقتولہ کے والد علی محمد کی رپورٹ پر ملزم لیاقت علی کے خلاف زیر دفعہ302 مقدمہ درج کر لیا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.