Pages

Sunday, March 27, 2011

دنیا میں اسلام کا اصل دشمن امریکہ ہے

خوشاب (نیوز نیٹ ورک) امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی ‘ پاکستان میں ڈرون حملے اور امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت دراصل اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ دنیا میں اسلام کا اصل دشمن امریکہ ہے جو عراق‘ افغانستان اور لیبیا میں براہ راست یا بالواسطہ مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے۔ امریکہ کے پادر نے مسلمانوں کی دینی غیرت کو للکارا ہے ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے ضلعی صدر امتیاز علی چٹان نے ہڈالی میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک جلا کر عالمی جنگ بڑکانے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ واقعہ روا داری کا پرچار کرنے والی عالمی برادری اور امریکہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مسلم حکمرانوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاک ہ اگر عالمی برادری اور اقوام متحدہ نے واقعہ کے مجرمان کو قرار واقعی سزا نہ دی تو دنیا بھر میں تہذیبوں کی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلام کی پھیلتی دعوت سے بوکھلا کر پادری گستاخیوں پر اتر آئے ہیں۔ قرآن تعلیمات پر عمل کرنے والا دنیا و آخرت میں سرخرو ہو گا جبکہ توہین قرآن والا دوجہاں میں ذلیل و خاکستر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الہامی کتابوں کا احترام ہر مومن پر فرض ہے۔ یہود و نصاریٰ نے آسمانی کتابوں میں تحریف کر کے پہلے تو رات ‘ انجیل اور زیور کی توہین کی ہے اور اب کلام مقدس کو جس کا محافظ خود خدا ہے۔ فلوریڈا کے چرچ میں جلا کر قہر خدا وندی کو دعوت دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.