خوشاب( نیوز نیٹ ورک) پیپلز پارٹی آئر لینڈ کے صدر اور صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص میاں ساجد منظور کا دورہ خوشاب سینکڑوں کا خواتین کا پیپلز پارٹی ضلع خوشاب شعبہ خواتین کی صدر تنویر فاطمہ رانی کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص اور پیپلز پارٹی آئر لینڈکے صدر میاں ساجد منظو رگذشتہ روزاپنے نجی دورہ پر خوشاب آئے تو پیپلز پارٹی کی سینکڑوں خواتین نے کلمہ چوک پر احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا کر احتجاج کر تے ہوئے ان کی گاڑی روک لی جس پروہ گاڑی سے اتر آئے اور فرد ا فرد ا احتجاج کر تی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیے خواتین نانہیں بتا یا کہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر تنویر فاطمہ رانی نے نوکریوں ،پلاٹوں اور امداد کے نام پر لوٹ مار مچا رکھی ہے وہ سادہ لوح خواتین اور پیپلز پارٹی کی کارکنان خواتین کو نوکری اور پلاٹوں کا جھانسہ دے کر اب تک ضلع بھر سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے انہوں نے بتا یا کہ وہ غریب خواتین ہیں کہ وہ اس کے جھانسے میں آکر اپنی جمع پونجی لٹا چکی ہیں لیکن انہیںپارٹی کی جانب سے ابھی تک ایک پائی امداد نہیں ملی ۔پیپلز پارٹی کے راہنما نے تسلی کے ساتھ خواتین کارکنان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ انہوں نے سار ی صورتحال نوٹ کر لی ہے اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نوٹس میں ساری کا روائی لائیں گے انہوں نے خواتین کارکنا ن کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جا ئے گا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.