Pages

Monday, March 28, 2011

قرآن پاک کی بے حرمتی عالمی سطح پر صلیبی جنگوں کا سبب بن سکتی ہے۔

خوشاب( نیوز نیٹ ورک) قرآن پاک کی بے حرمتی عالمی سطح پر صلیبی جنگوں کا سبب بن سکتی ہے۔ جس سے تہذیبوں کے مابین تصادم سے دنیا کا امن تباہ ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔ امریکی غلامی کے پروردہ حکمرانوں نے اسلام کے ہیرو ممتاز قادری کو سلاخوں کے پیچھے رکھا ہوا ہے جبکہ تین مسلمان پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو رہائی کیلئے مکمل اقدامات اٹھائے ہیں۔ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین مولانا محمد اسلم رضوی آف بھیرہ شریف نے خوشاب بدلی والا کی جامع مسجد میں محفل میلاد کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ‘ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن عناصر انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات نے لیا ہے اور پاکستان کا وجود کلمہ توحید کی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجہتی کی اشد ضرورت ہے انہیں چاہئے کہ اپنے لسانی‘ علاقائی‘ سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کر صرف اور صرف دین اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی‘ بقاء اور سا  لمیت کیلئے عملی کردار ادا کریں۔ 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.