Pages

Monday, March 28, 2011

خوشاب( ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن اصلاح المسلمین رجسٹرڈ ہڈالی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری محمد الیاس انبالوی‘ ارکان ملک غلام محمد کھیریا ٹوانہ ‘ ماسٹر سرور بیگ بھسین‘ احمد نواز ٹوانہ‘ یاسر عرفان لوہلہ‘ ماسٹر رانا محمد وکیل اور حافظ خدا بخش قریشی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہڈالی شہر میں موسم تبدیل ہوتے ہی مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے ۔ مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہونے سے رات بھر مچھروں نے لوگوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ بجلی کی بلا جواز زبردست لوڈشیڈنگ بھی مچھر کاٹنے اور عوام کو رات بھر جاگنے کا سبب بنی ہے۔ مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا و دیگر امراض سے پھیلنے کا خدشہ ہے اور خطرہ ہے کہ شہر میں ملیریا کی عام وباء نہ پھوٹ پڑے۔ مچھروں کی بھر مار کی ایک وجہ شہر میں ناقص صفائی کا نظام بھی ہے۔ شہر کی گلیاں اور نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں لہذا انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن ضلع خوشاب سید گلزار حسین شاہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ڈی ڈی ٹی سپرے اور دیگر حفاظتی اقدامات اٹھائیں اور صفائی کا نطام بہتر کرائیں۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.