Pages

Saturday, April 23, 2011

خوشا ب یونین آف جرنلسٹس ۔۔۔۔۔۔نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ریجنل آفس خوشاب کے فیلڈ یونٹ جوہرآباد کی ٹریننگ کے دوران شرکاء ممبران نے ٹریننگ کا احتجاجاً بائیکاٹ کر دیا۔ ٹریننگ کا بائیکاٹ کرنے والوں میں 20 ممبران شامل تھے۔ دئیوال میں سیونگ کی ٹریننگ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ٹریننگ میں سائل آرگنائزیشن‘ محلہ بھرتھال‘ محلہ پڑھال‘ محلہ الفلاح‘ ڈھوک کمہ شرقی کے ممبران شامل تھے جنہوں نے متفقہ طور پر ٹریننگ کا بائیکاٹ کر دیا جس کے بعد این آر ایس پی کا عملہ ہکہ بکہ رہ گیا اور اس کا شرکاء کے لئے تیار شدہ کھانا بھی ایسے ہی رہ گیا۔ ٹریننگ کا بائیکاٹ کرنے والوں میں محمد بشیر‘ احمد سعید‘ محمد شہزاد اعوان‘ اختر نواز‘ مزمل حسین‘ شہزاد عرفان‘ محمد احسان‘ خالد نواز‘ محمد مقبول‘ محمد سرفراز‘ طارق محمود‘ عبدالمالک‘ محمد شہباز‘ احمد نواز‘ امتیاز حسین‘ غلام جعفر‘ محمد شوکت‘ محمد سہیل‘ ملک محمد اقبال اور محمد نعیم ممبران شامل تھے۔بائیکاٹ کرنے والے شرکاء نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی کہ این آر ایس پی کی یونٹ انچارج جوہرآباد سکندر سلطانہ کو جب تک ڈیوٹی پر واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک وہ ٹریننگ میں نہیں آئیں گے۔ 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.