خوشاب۔جمعیت علمائے اسلام(ف)ضلع خوشاب کے سرپرست اعلیٰ قاری سعید احمد اسعد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانافضل الرحمن کے قافلے پر مسلسل دوسری مرتبہ خودکش حملوںکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ہماری ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں انہوںنے کہاکہ اس حملے میں وہی عناصر ملوث ہیں جو پاکستان کو عد م استحقام کا شکار کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت ان حملوں میں ملوث عناصر کو گرفتا ر کر ے اور قرار واقعی سزادے اور مولانا فضل الرحمن کی فل پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے اگر مولانا فضل الرحمن کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.