Pages

Saturday, April 02, 2011

قتل کی دشمنی کا شاخسانہ قتل کے الزام میں جیل میں قید بیٹے کی پیشی بھگت کر آنے والا شخص مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

خوشاب۔۔۔۔ قتل کی دشمنی کا شاخسانہ قتل کے الزام میں جیل میں قید بیٹے کی پیشی بھگت کر آنے والا شخص مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق سرفراز کالونی جوہر آباد کا رہائشی محمد سرور ولد غلام نبی قوم جٹ اپنے بیٹے کی پیشی بھگت کر رکشہ پر جوہر آباد سے خوشاب آرہا تھا کہ خوشاب جنگل کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے غلام سرور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھانجا نثار احمد جو کہ رکشہ چلا رہا تھا  اور ایک عورت خورشید زوجہ محمد یعقوب شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کر دیا گیا.خوشاب پولیس نے مقتول کے بھانجے عبدالستار کی درخواست پر تین افراد محمد عمران،محمد اسماعیل اور محمد حسنین سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کو رنج تھا کہ مقتول کے بیٹے نے ان کے والد کو قتل کیا تھا ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.