Pages

Friday, April 01, 2011

قائد تحریک الطاف حسین کا فلسفہ سیاست برائے خدمت آج پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے

خوشاب۔ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کا فلسفہ سیاست برائے خدمت آج پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور سند ھ کے علاوہ پنجاب میں بھی اسے بھر پور پزیرائی مل رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ایم کیو ایم ہی اس ملک کی واحد بڑی سیاسی جماعت ہوگی۔ وہ ایم کیوایم خوشاب کے رکن مسعود احمد کی رہائش گاہ پر اخبارنویسوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ شروع میں الطاف حسین کا یہ فلسفہ عام آدمی کے سمجھنے کیلئے مشکل تھا ،لیکن ایم کیو ایم نے سیاست کے ذریعے خدمت کا عملی نمونہ پیش کرکے اس فلسفہ کو عام آدمی کے سمجھنے کیلئے آسان کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی شہر کی نظامت حاصل کرکے گھمبیر مسائل کے شکار شہر کی حالت ہی بدل دی اسی طرح اگر پورے ملک کا اقتدار واختیارات ایم کیو ایم کے ہاتھ میں دے دیے جائیں تو پورے ملک کا نقشہ ہی بد ل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں اس ملک کے تعلیمی نظام کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ہر طبقہ کیلئے علیحدہ تعلیمی نظام ہے ایم کیو ایم اقتدار میں آکر قوم کو متحد کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے یکساں تعلیمی نظام نافذ کرے گی جس میں ایک ریڑھی والے کا بچہ اور ایک سرمایہ دار کا بچہ ایک ہی سکول میں ایک ہی نصاب پڑھیں گے انہوںنے کہا ایم کیو ایم کو پورے ملک میں پھیلنے کی راہ میں ایم کیو ایم کے مخالف جاگیر دار وں اور سرمایہ داروں کا وہ پراپیگنڈہ رہا ہے جو طبقہ ایم کیو ایم کی مقبولیت سے خائف ہے یہ لوگ صرف دو فیصد ہیں جب کہ باقی 98فیصد عوام ہیں ایم کیو ایم 98فیصد عوام کو دو فیصدطبقہ کے تسلط سے آزاد کروانا چاہتی ہے انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملے افسوس ناک ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہونا اورحکومت کے ساتھ ہونا دوعلیحدہ علیحدہ حالتیں ہیں ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ تو ہے لیکن حکومت میں نہیں ہے انہوںنے کہا پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اس پر جلد اپنا لائحہ عمل واضح کرے گی ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.