Pages

Tuesday, April 05, 2011

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد ‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل ‘ قائدآباد اور نوشہرہ سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی ہیلتھ یونٹوں میں ڈاکٹروںنے منگل کے روز بھی مکمل ہڑتال کی

خوشاب (سبطین جعفری سے ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد ‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل ‘ قائدآباد اور نوشہرہ سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی ہیلتھ یونٹوں میں ڈاکٹروںنے منگل کے روز بھی مکمل ہڑتال کی۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سبب مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایم اے ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے بتایا کہ ضلع بھر کے کسی بھی سرکاری ہسپتال اور سنٹر میں ایمرجنسی مریضوں کے علاوہ کسی مریض کو چیک نہیں کیا جا رہا ۔ اُدھر ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں ڈاکٹرز ایمرجنسی میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں او رآنے والے مریضوں کو چیک اور انھیں ادویات مہیا کی جا رہی ہیں 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.