Pages

Wednesday, May 04, 2011

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے

خوشاب(خوشاب نیوز)  سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے اور حکمران اب ٹیکسوں کا سہارا لیکر وزیروں اور مشیروں کے اخراجات پورنے کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اب اس حکومت کے وزیروں اور مشیروں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ڈیزل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے معاشرہ کے ہر فرد بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور دیگر اشیاء میں اضافہ خودبخود ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں روز مرہ اشیاء کی قوت خرید تک ختم ہو گئی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.