Pages

Monday, August 15, 2011

16-08-2011

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشن آزادی کے موقع پر انجمن بہبودی مریضان کی جانب سے مریضوں اور کے لواحقین میں 200پیکٹ مٹھائی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سید گلزارحسین شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں ڈی او ویلفیئر جناب جعفر حسین بھٹہ ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر و جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضان ام فروا ہمدانی بھی موجود تھیں

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن بہبودی مریضان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہر آباد کی طرف سے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں مریضوں کے لئے فری دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ دسترخوان یکم رمضان المبارک سے 30رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ دسترخوان کے لئے خصوصی تعاون کرتے ہوئے انجمن کے صدر جناب محمد اسلم صاحب کی طرف سے روزانہ ایک دیگ سالن اور 250سے 300تک روٹیاں مفت تقسیم کی جارہی ہیں انجمن بہبودی مریضان کی جانب سے جاری کردہ مینو کے مطابق روزانہ کے حساب سے آلو گوشت ، چنے ، دال چنا، چاول ، مختلف اقسام کی سبزیوں کے سالن کی دیگ 30رمضان المبارک تک مریضوں اور ان کے لواحقین میں کھانے کی اشیاء کی تقسیم جاری ہے

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن بہبودی مریضاں کی نائب صدر اول مہناز عطا ء چوہدری گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں میں عید کے تحائف اور کپڑے تقسیم کریں گی۔ یہ بات انجمن بہبودی مریضاں کی جنرل سیکرٹری ام فروا ہمدانی نے اخبارنویسوںسے ایک ملاقات میں کی۔ ام فروا ہمدانی نے کہا کہ مہناز عطاء چوہدری انجمن بہبودی مریضاں کی ایک فعال ممبر ہیں ، انھوں نے ہمیشہ ہی عید کے مواقع پر انجمن بہبودی مریضاں کے پلیٹ فارم سے عید کے تحائف اور کپڑے تقسیم کرتی ہیں جس کی وجہ سے غریب مریضوں کی کافی امداد ہوجاتی ہے

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.