خوشاب( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چک نمبر 26-27ایم بی تا ہیڈ عینوں مائنر روڈ ہ بننے والی سڑک کے ٹھیکیدار نے محکمہ نہر سے این او سی لیے بغر سڑک کی تعمیرشروع کر دی سرکاری زمین کے علاوہ مقامی زرعی رقبہ جات سے مٹی اٹھانے کے خلاف مقامی زمینداروں کا ٹھیکیدار کے خلا ف احتجاج تفصیلات کے مطابق چک نمبر 26ایم بی تا ہیڈ عینوں مائنر شوگر سیس فنڈ کے 1کروڑ 70لاکھ روپے سے بننے والی 4کلو میٹر سڑک کا ٹھیکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک کمپنی کودیا گیا ٹھیکیدار نے محکمہ نہر کی زمین پر سڑک بنانے کے لئے محکمہ سے این او سی لئے بغیر ہی سڑک کی تعمیر شروع کر دی اور سڑک میں استعمال ہونے والی مٹی محکمہ کی سرکاری زمین سے اٹھانے کے علاوہ مقامی زمینداروں کے زرعی رقبہ جات سے بھی مٹی اٹھا لی جس کی وجہ سے ان زمینوں میں 15سے 20فٹ گہرے کھڈے پڑ گئے مقامی زمینداروں حاجی محمد رمضان جوئیہ ، شاہد اقبال لطیفی، خان ملک انگرا، خان سکیسر جوئیہ و دیگر زمینداروں نے سڑک بنانے والے ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکیدار نے بدمعاشی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ہمارے قیمتی زرعی زمینوں کو تباہ کر دیا ہے انہوں نے کہا ٹھیکہ کے مطابق سڑک کے لئے مٹی باہر سے لانی تھی لیکن اس نے لاکھوں روپے بچانے کی خاطر محکمہ نہر کی سرکاری زمین کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے زرعی رقبہ جات سے ہماری اجازت کے بغیر کرین کے ساتھ مٹی اٹھائی جس کی وجہ سے سڑک کے ساتھ 20فٹ گہرے کھڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سڑ ک بن بھی گئی تو ان کھڈوں کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری زمینیں ریتلی ہیں بارشوں کی وجہ سے ہماری زمینوں کو کٹائو لگ گیا ہے اور مزید بارشوں سے ہماری زمینیں اور فصلیں تباہ ہو جائیں گی انہوں نے بتایا کہ نہر کنارے محکمہ جنگلات کی جانب سے سفیدے کا جنگل بھی لگا ہوا تھا لیکن اس سڑک کی تعمیر سے قبل لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سفیدے بغیر نیلامی کا ٹ کرفروخت کردیے گئے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں۔محکمہ نہر کے اوورسیئر رانا محمد اقبال نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹھیکیدار نے محکمہ سے این او سی لئے بغیر ہی سڑک کی تعمیر شرو ع کی ہے انہوں نے اس متعلق رپورٹ افسران بالا کو ارسال کر دی ہے۔
خوشاب( ڈسٹرکٹ رپورٹر) روڈہ تھل کی معرو ف زمیندار و سماجی شخصیت ملک امتیاز قیصر لطیفی نے آئندہ الیکشن میںحلقہ پی پی 42سے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کاا علان کر دیا ہے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ علاقہ تھل کی عوام روائتی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں تھل کو پیرس بنانے کا اعلان کرنے والے اپنی یونین کونسل کی حالت نہیں بدل سکے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اگر مخلص راہنما سامنے نہ آئے تو وہ خود تحریک انصاف کے پیلٹ فارم سے اس حلقہ سے الیکشن لڑیں گے کیونکہ قوم اس وقت عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں جس نے پاکستان سے کچھ لینے کی بجائے پاکستان کو بہت کچھ دیا ہے ۔

No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.