خوشاب(نامہ نگار)مہناز عطاء چوہدری ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مریضوں اور ڈیوٹی پر مامور عملہ میں عید الفطر کے تحائف تقسیم کئے ، اس موقع پر مہناز عطا ء چوہدری نے مریض سے ان کی امراض اور صحت یابی کے حوالے سے بات چیت بھی کی ، انھوں نے مریضوں کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کو آزمانے کے لئے ان کو بیمار کرتا ہے اور آزمائش کرتاہے کہ میرا بندہ مشکل میں بھی مجھے یا د کرتا ہے یا نہیں، ام فروا ہمدانی نے مہناز عطاء چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرف سے ہر سال مریضوں کو عید کے تحائف دینے کی روایت سے مریضوں کو بہت حوصلہ ملتا ہے اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں اس موقع پر میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرام فروا ہمدانی ، اور ڈسٹرکٹ آفیسر جعفر بھٹہ بھی موجود تھے ۔
خوشاب(نامہ نگار)سول سوسائٹی نیٹ ورک اور سماجی شخصیات کا مشترک اجلاس زیر صدارت ملک عبدالروف اعوان منعقدہوا ، اجلاس میں وویمن ڈویلپمنٹ کی صدر شاہدہ لطیف، جنر ل سیکرٹری نسیم ملک اور تنظیم تانگ وسیب کی نمائندگی نواز بھٹی نے کی۔جبکہ مسلم لیگ لائیرز ونگ خوشاب کے صدر ارشد جاویدبٹ اورمسلم لیگ ن تحصیل خوشاب کے صدر چوہدری عمر فاروق کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد نے بھی اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں سند ھ کے سابق وزیر داخلہ زوالفقار مرزاکی طرف سے واشگاف الفاظ میں پاکستان کو توڑنے کی سازش میں ایم کیو ایم اور امریکہ کے شامل ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ، اجلاس کے شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان ، آرمی چیف جنر ل پرویز کیانی ، اور آئی ایس آئی کے چیف جنرل شجاع پاشا سے اپیل کی کہ ذوالفقار مرزا سابقہ وزیر داخلہ سندھ کے پاس اس حوالے سے جو بھی دستاویزات ہیں ان کو منظر عام پر لایا جائے اور سند ھ کے اندر بدامنی پھیلانے والی طاقتیں جوکہ شہریوں کے قتل عام ، بوری بند لاشوں ، بھتہ خوری ، لینڈ مافیا جیسے جرائم میں ملوث ہیں ان کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ایم کیو ایم اس سازش میں شریک ثابت ہوجائے تو پورے ملک میں اس کے دفاتر کو سیل کیا جائے اور تمام ملکی و غیر ملکی اثاثوں کو منجمد کیا جائے نیز ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم کئے جائیں اور ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے جن افراد کے خلاف مقدمات ہیں اور وہ اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں ان کو فوری طور پر عہدوںسے ہٹایا جائے اور ان کے سابقہ کیسز اوپن کئے جائیں۔ اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کو سندھ حکومت میں شامل تمام عناصر کی انسانیت کش سازش قرار دیا۔
خوشاب(نامہ نگار)امن گروپ کا اجلاس زیر صدارت اعجاز شاکر ی منعقد ہوا، جس میں امن گروپ کے ممبران سید مختار حسین شاہ، حافظ مبارک جکھو، میاں عبدالعلیم ، شہادت خان بلوچ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں محمد اعجاز شاکری و دیگر ممبران کی طرف سے ضلعی پولیس افسران کی طرف سے حالیہ ماہ رمضان میں ترتیب دیا گیا سیکورٹی پلان انتہائی کامیاب رہاہے ڈی پی او خوشاب مبارک باد کے مستحق ہیں انھوں نے کہا کہ پورے مہنیے میں ہر طرف امن و امان کی فضا قائم رہی اور کسی بھی جگہ سے کوئی ناخوشگوار واوقعہ سامنے نہیں آیا۔ اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ پولیس کی طرف سے ایسے ہی مثالی انتظامات کا اجراء عید الفطر پر بھی کیا جائیگا

No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.