خوشاب( بلاگ نیوز)کراچی کی بدامنی سے ملک و قوم کو 3 ارب روپے یومیہ نقصان ہو رہا ہے۔ دشمن پاکستانی معیشت کی شہ رگ کاٹنا چاہتا ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پولیس پبلک کمیٹی ضلع خوشاب کے ممبر اے ڈی بھائی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی گردن کراچی کو جان بوجھ کر بھیڑیوں کے حوالے کر دیا ہے۔ سیاست اور بھتہ خوری نے ایکا کر لیا ہے۔ مہنگائی‘ بے روز گاری اور امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے‘ ٹارگٹ کلرز کی پشت پناہی کرنے والی تمام جماعتوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور معیشت دونوں کا بھٹہ بٹھایا جا رہا ہے۔ کراچی میں بے گناہوں کا بہائے جانے والا خون ضرور رنگ لائے گا۔ کراچی میں سیاست کی آڑ میں خوف و ہراس پھیلانا اور لاشوں کی سیاست درندگی سفاکیت کی انتہا ہے۔ ایسی جمہوریت میں ملک کو امن و آتشی کا گہوارہ اور اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانے کا خوب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی 56 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے
خوشاب( بلاگ نیوز)ڈی پی او خوشاب عمران محمود نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کی آمد پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے۔ وہ عیدالفطر کے موقع پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کئے گئے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں سرکل افسران ‘ ایس ایچ اوز کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر ملازمت پیشہ اور دیگر علاقوں میں محنت مزدوری کرنیوالے افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں اس موقع پر ڈکیتی راہزنی اور روڈ کرائمز کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جرائم پیشہ افرا دکی سرگرمیاں اچانک بڑھ جاتی ہیں انھوںنے کہا کہ ضلع خوشاب میں بہتر حفاظتی انتظامات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ایلیٹ فورس کی موبائل ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع بھر کی شاہرائوں پر خصوصی گشت کریں پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت چوکس رہے اور تمام ایس ایچ اوز دوسری موبائلز ٹیموں کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور کوآرڈینیشن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ریکارڈ یافتہ افراد کی کڑی نگرانی کی جائے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے۔انھوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں گشت کے نظام کی مانیٹرنگ کریں کسی بھی شاہراہ پر ڈکیتی اور راہزنی کی واردات ہوئی تو وہاں کا ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ انھوں نے ایس ایچ اوز کو یہ ہدایت بھی کی کہ عیدالفطر کے موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں
خوشاب( بلاگ نیوز)حبیب بینک خوشاب کی اے ٹی ایم مشین خراب ، صارفین پریشان ، منیجر نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ، تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق تمام بینکو ں کو پابند کیا گیا تھا کہ عید کے موقع پر اے ٹیم مشین کے ذریعے صارفین کو رقوم کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور اے ٹی ایم مشین میں کیش اور دیگر تکنیکی مسائل کو حل کیا جائے ، حبیب بینک خوشاب نے ہدایات کے برعکس مشین کو چالو حالت میں رکھنے کی بجائے کبھی تو تکنیکی خرابی کا بہانا بنا کر بند کردیا جاتا ہے کبھی کیش میں پھٹے پرانے نوٹ ڈال دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کی مطلوبہ رقم سے کم یا زیادہ نوٹ نکلنے کی شکایات بھی موصو ل ہورہی ہیں ، اس بارے میں جب بینک منیجر یوسف آہیر سے استفسار کیا گیا توانھوں صاف الفاظ میں اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے اس کو ہیڈ آفس کی کوتاہی قرار دیا ، علاوہ ازیں حبیب بینک خوشاب کے صارفین کی طرف سے یہ شکایات بھی سامنے آرہی ہیں کہ مذکورہ منیجر صاحب عید کے موقع پر جاری ہونے والے نئے نوٹ بریف کیس بھر کر گھر لے گئے ہیں اور کسٹمرز کو اس سہولت سے محروم کردیا ہے عوامی سماجی حلقوںنے منیجر یوسف آہیر کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے
خوشاب( بلاگ نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عملش نے کوئلہ کی مائنز پر قبضہ گروپ انکوائری کی رپورٹ مرتکب کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کوپیش کر دی ہے۔ پیش کی گئی رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈجنرل سلیم اعوان اور انکے ساتھیوں نے 16 مئی کوسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان کی ضلع چکوال کے موضع چوہا سیدن شاہ کی 2 کوئلہ کی مائنز پر رات کی تاریکی میں زبردستی قبضہ کر لیا۔قبضہ کے دوران ریٹائرڈ جنرل سلیم اور اس کے بیٹے محمد علی اور دیگر ساتھیوں نے اسلحہ سے لیس ہو کر مائنز کے ملازمین کو شدید زدوکوب کیا ۔ ڈی آئی جی چوہدری عملش نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا کہ مائنز کی کوئلہ کی فروخت کا ریکارڈ 19 مئی سے درج کیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے کا کوئی ریکارد موجود نہیں تھا۔موقع واردات پر الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ دوران تفتیش و انکوائری ڈی آئی جی نے قبضہ گروپ ریٹائرڈ جنرل سلیم اور انکے بیٹے محمد علی سے پوچھ گچھ کہ اگر کوئلہ مائنز کے مالک تم خود ہو تو تمہیں سول کورٹ سے Stay لینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی جس کا انکے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ دوسری طرف صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر 15 ستمبر تک قبضہ گروپ کے خلاف سخت ایکشن کیلئے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
خوشاب( بلاگ نیوز)جو ں جوں عید قریب آتی جارہی ہے موبائل فون صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار موبائل فون یونین خوشاب کے سیکرٹری نشرواشاعت محمد سبطین جعفری نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں کیا ، انھوں نے کہا کہ موبی لنک جاز خوشاب فرنچائز کے فرنچائزی مسٹر ضیا موبائل فون دکانداروں کے لئے درد سر بنتے جارہے ہیں ، کیونکہ جاز لوڈ کے حوالے سے آئے دن کوئی نہ کوئی مسلہ کھڑا کرکے موبائل فون سے منسلک دکانداروںکو مالی نقصان پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں انھوں نے کہاکہ گذشتہ کچھ دنوں سے لوڈ کے مسائل سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں اور مسٹر ضیا نے دکانداروں سے لوڈ کی سمیں یہ کہہ کر اٹھالیں ہیں کہ بہت جلدنئے پیکج کے ساتھ نئی سمیں جاری کی جائیں گی حالانکہ کمپنی سے معلوم کرنے پر کمپنی کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے ، انھوں نے دکانداروں کی یونین کی طرف سے پی ٹی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ خوشاب میں موبی لنک جاز کے لوڈ اور کارڈ کی عدم دستیابی کا نوٹس لے اور متعلقہ فرنچائز کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائے
خوشاب( بلاگ نیوز)انجمن فلاح معاشرہ کے تعاون سے سانجھ گروپ نے دامن مہاڑ کے علاقہ وڑچھہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پچھلے دنوں آنے والے سیلابی ریلے سے جن لوگوں کے گھر بہہ گئے ان کو مدعو کیا گیا،انجمن فلاح معاشرہ اور سانجھ گروپ نے زیادہ متاثر ہونے والی افراد میں امدادی رقوم تقسیم کی تا کہ وہ دوبارہ سے اپنے بچوں کے لئے گھر کی چھت بنا سکیں اس موقع پر پروگرام کوارڈینیٹر آصف خان نے متاثرین میں امداد تقسیم کی
خوشاب( بلاگ نیوز)انجمن کلاتھ ایسوی ایشن کے سابق صدر قاری عبدالعزیز چن کے والد بڈھا چن رضائے الہی سے وفات پاگئے ان کی نماز جناذہ مین علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات ،نذرالہی بندیال، حاجی ہارون بندیان،حاجی سمیع اللہ بندیال،ھاجی محمد اقبال،چوہدری حبیب،حاجی چوہدری محمد ساجد،لک حبیب اللہ چن نمبردار و دیگر عللاقہ بھر سے سیاسی اور سماجی و کاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈبل سٹوری قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا
خوشاب( بلاگ نیوز)محکمہ ریونیو پنجا ب نے تحصیل قائدآباد میں نئے تحصیل دار معین رئوف بٹ کو تعنیات کر دیا جب کہ انھوں نے اپنی زمہ داریاں سنبھال کر باقاعدہ اپنا کام شروع کر دیا، اس سے پہلے وہ اپنے فرائض لاہور میں سر انجام دے رہے تھے قبل ازیں سابق تحصیل دار ملک ظہور احمد کی ریٹائر منٹ کے بعد کافی عرصہ سے قائدآباد کے تحصیل دار کی آسامی خالی تھی
خوشاب( بلاگ نیوز)ڈگری کالج برائے خواتین میں فی الفور خاتون پرنسپل کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے ،کالج میں خاتون پرنسپل نہ ہونے کے باعث طالبا ت کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سول سوسائٹی کے رہنمائوں چوہدری محمد حاجی ساجد،ملک محمد افضل باڑہ،رانامحمد سعید،چوہدری محمد لطیف،سمیع اللہ ڈھدی،شوکت حیا ت بھٹی اور احمد اقبال و دیگر شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف ،محکمہ ایجو کیشن پنجاب کے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈگری کا لج برائے خواتین میں ایک عرصہ دراز سے پرنسپل خاتون کی آسامی خالی چلی آرہی ہے جو 2009 سے لیکر اب تک خالی پڑی ہوئی ہے جب کہ اضافی چارج پرنسپل ڈگری کالج برائے بوائز کو دیا ہوا ہے مگر ڈگری کالج برائے خوا تین میں خاتون پرنسپل نہ ہونے کے باعث طلبات کو خاصی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور وہ اپنی تعلیمی سر گرمیوں کو خاتون پرنسپل نہ ہونے کی وجہ سے محدود کئے ہوئے ہیںلہذاکالج میں جلد از جلد خاتون پرنسپل کی تقرری کرنے کا حکم صادر کیا جائے اور خالی ااسامیاں کو بھی پورا کیا جائے
خوشاب( بلاگ نیوز)حکوت پنجاب بے گھر افراد کے لئے چھت کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے متوسط طبقہ کے گھرانوں کو ذاتی گھروں کے لئے پلاٹس فراہم کرنا حکومت پنجاب کا منشور ہے اس لئے حکومت پنجاب نے جناح آباد سکیم کے زریعے سے پانچ مرلہ کے پلاٹس فراہم کر رہی ہے تا کہ بے گھر افراد اپنی زاتی ملکیتی رہائشیں بنا سکیں، ان خیالات کا اظہار تحصیل دار معین رئوف بٹ اور مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے ممتاز رہنماء نذر الہی بندیال نے بسلسلہ تقسیم اسناد جناح آباد چکوک نمبرز 8,21,22, 26 ایم بی کے مکینوں میں پانچ مرلہ کے پلاٹس کے مالکانہ حقوق دینے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکر یٹری کرم الہی بندیال نے و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو چکوک کے سرکاری اراضی پر بیٹھے ہوئے بے گھر آفراد کو مالکانہ حقوق دے کر جناح آبادیوں میں شامل کرنے کی استدعا کی ،اسی ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل قائدآباد کے ملحقہ چکوک کے مکینوں کو ذاتی ملکیتی مالکانہ حقوق بذریعہ اسناد دینے کا حکم دے دیا،مزید براں نذر الہی بندیال نے کہا کہ حلقہ کی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا تہیہ کیا ہوا ہے حلقہ میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے چونکہ سابقہ پچاس سالہ دور اقتدار پر رہنے والے ایم پی ایز نے حلقہ میں پسماندگی کا خاتمہ نہ کیا بلکہ سہولتیں دینے کی بجائے عوا کو محر وم رکھا،چکوک کے رہائشیوں کو بذریعہ پلاٹس جگہ کی فراہمی کو ضروری سمجھتے ہوئے آج انہیں اپنی ذاتی رہائشوں کا مالک بنا دیا گیا ہے منعقدہ تقریب میں عمر حیات خان نیازی،حبیب اللہ چن نمبردار،ملک سیف اللہ اترائ،ملک ثناء اللہ اترائ،نائب تحصیل دار ملک محمد فیاض،گل نعیم خان خٹک،ممتاز قریشی اور دیگر محکمہ مال کے اہلکار موجود تھے
خوشاب( بلاگ نیوز)پاسبان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام یتیم‘ بے سہارا بچوں اور مستحق غریب افراد میں ’’پاسبان عید گفٹ‘‘ تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب خوشاب میں 28 اگست بروز اتوار دن گیارہ بجے منعقدہ ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین بخاری‘ جعفر حسین بھٹہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خوشاب‘ سیدہ صائمہ سلیم ڈی ڈی سول ویلفیئر آفیسر اینڈ وویمن ڈویلپمنٹ خوشاب ہونگے جبکہ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی سرپرست اعلیٰ اے ڈی بھائی تقریب کی صدارت کرینگے۔
خوشاب( بلاگ نیوز) انجمن فلاح معاشرہ کے زیر اہتمام گولے والی کی بستی باقی وال میں عورت سانجھ گروپ کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پچھلے دنوں سیلاب کی وجہ سے پانی کی نظر ہونے والے متاثرین کو مدعو کیا گیا اور انجمن فلاح معاشرہ نے سیلاب زدگان متاثرین محمد سردار،محمد شاہ نواز اور دیگر میں امدادتقسیم کی تاکہ یہ لوگ اس امداد سے سر ڈھانپنے کے لئے چھت کا بندوبست کر سکیں،پروگرام کوارڈینیٹر زیتون گل نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن فلاح معاشرہ گولے والی اور اس سے ملحقہ دامن مہاڑ کے ہر فرد کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک ہے اور انھوں نے کمیونٹی میں یہ شعور بھی اجاگر کیا کہ انسان متحد ہو کر ہر مسئلے کا حل نکال سکتا ہے اور کسی بھی مسئلے پر اگر ہم متحد ہو جائیں گے تو اس مسئلے کا حل باآسانی اور جلد نکل آئے گا
خوشاب( بلاگ نیوز)علاقہ دامن مہاڑ میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں سے متعدد دیہاتوں کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ٹریفک کی آمد و رفت میں سخت مشکالات کا سامنا،گولے والی ،احمدال،فتح پور میرا،امب شریف،وادی سون سکیسر،وڑچھہ،روکھلہ منڈی ،ڈھوکڑی اور جبی شریف کے مکینوں نورحسین،احمد علی،شیر احمد ،عالم خان،فتح شیر،قاسم علی خان اور فتح خان نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے یہاں کی سڑکیں مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ ہو گئی ہیں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے،خاص کر ایمرجنسی کی حالت میں مریض کو بروقت ہسپتال پہنچانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ لوڈ گاڑیاں اکثر سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے روڈ پر پھنس جاتی ہیں جس سے پورا پورا دن ٹریفک جام رہتی ہے اور آئے روزعوام حادثات کا شکاررہتی ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے دامن مہاڑ کی سڑکوں کی فی الفور مرمت اور درستگی کی جائے تا کہ آئے روز ہونے والے حادثات کے نقصانات سے بچا جا سکے
خوشاب( بلاگ نیوز)تحصیل قائدآباد کے نواحی چک نمبر 37 ڈی بی کے زمینداروں حاجی محمد رمضان ،حاجی چوہدری محمد ساجد،بہادر خان،عبدالرحمن ،حبیب اللہ۔نیامت مسیح ،بنیامین،صدیق مسیح،بو ٹا مسیح اور پطرس مسیح و دگر کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکمہ واٹر منیجمنٹ پنجاب کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد چک نمبر 37 ڈی بی میں پختہ کھال بنایا جائے جو کہ تھل کا علاقہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو اپنے کھیتوں کو پانی سے سیراب کرنے مین سخت مشکل اور دشواری کا سامنا کرنا پرتا ہے اور کچے کھالے سے پانی کا اکثر ضیاع ہوتا ہے اس لئے کاشت کار اپنی زمینوں کو بروقت اور اچھی طرح سے پانی سے سیراب نہیں کر سکتے ہیں حالانکہ قبل ازیں کاشت کاروں نے کمشنر سرگودھا کو درخواست بھی گزاری تھی لیکن اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا لہذا امر اس بات کا ہے کہ فی الفور پختہ کھال بنانے کے لئے موثر و ٹھوس اقدام کرنے کا حمک سادر کیا جائے نیز پختہ کھالہ بنانے کے لئے فنڈز کی منظوری دے کر فنڈز فوری طور پر مہیا کئے جائیں
خوشاب( بلاگ نیوز)پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کی کال پر ضلع خوشاب کے پیرامیڈیکل سٹاف نے ہڑتال کی ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبے بند رہے ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں ہڑتال کی گئی۔احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکس کے راہنمائوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ دن رات مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں حکومت کی طرف سے سروس سٹرکچر کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنا زیادتی ہے جبکہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں اور وفاق میں پیرا میڈیکل سٹاف کا سروس سٹرکچر نافذ العمل ہے۔
خوشاب( بلاگ نیوز)کدھی کے گائوں کرپالکہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ جوہرآباد نے مقتولہ غلام سکینہ کے خاوند نیامت علی کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق غلام سکینہ کی شادی نیامت علی سے ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے ہاں چلی گئی تھی وقوعہ کے روز نیامت علی اسے منانے کیلئے آیا جب اس کی بیوی نے جانے سے انکار کیا تو مقتولہ کے بھائی محمد مسعود نے پسٹل سے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
خوشاب( بلاگ نیوز)سپیشل پرائس مجسٹریٹوں نے اشیائے خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 75ہزار 500روپے کے جرمانے کئے ہیں۔ ایڈیشنل کلکٹر مسعود احمد ملک نے ایک ہزار‘اسسٹنٹ کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے چھ ہزار اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد 14 ہزار 800روپے‘ اسسٹنٹ کمشنر نورپور 9ہزار 200 ‘ تحصیلدار خوشاب امیر حسین چھ ہزار‘ رفیق گل تحصیلدار نورپور7500‘ نائب تحصیلدار فتیح اﷲ 22ہزار ‘ خالد پرویز نائب تحصیلدار گروٹ چار ہزار‘ محمد عظیم نائب تحصیلدار چار ہزار اور محمد الیاس نائب تحصیلدار نے ایک ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں۔
خوشاب( بلاگ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب میاں محمد الیاس نے شاہ پور جیل کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سول جج سید عمران رضا نقوی ‘ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھی تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شاہپور جیل میں قیدیوں کی مختلف بارکوں کا معائنہ کیا اور ان کے مسائل سنے اور سپریٹنڈنٹ جیل کو ان مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمہ میں زریں عباس کو 10ہزار روپے کے عدالتی مچلکے پر رہا کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں ہسپتال اور سیکورٹی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔#
خوشاب( بلاگ نیوز)ڈی سی او خوشاب گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا ضلع خوشاب پسماندہ ہونے کے ناطے جہاں غربت بہت زیادہ ہے وہاں تپ دق جیسی مہلک جان لیوا مرض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے کوئی بھی انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے تپ دق کے قابل رحم مریض کو دیکھ کر آرام اور چین کی نیند نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیسٹ کلینک میں ٹی بی کے مریضوں میں 19ویں فری راشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں ٹی بی ایسوسی ایشن کا قیام تاریخ کا ایک عظیم کارنامہ ہے اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کو معاشرے کا ایک شہری بنانے کیلئے فری ادویات کے ساتھ ساتھ انھیں فری راشن بھی دیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ تپ دق کے مریض غربت کیوجہ سے آج بھی تپ دق کے علاج سے محروم ہیں اور ہسپتال تک پہنچنے کیلئے کرایہ تک ادا نہیں کر سکتے اس موقع پر رشید احمد چٹھہ نے بتایا کہ نئی عمارت پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہو چکی ہے ہسپتال مکمل ہونے کے بعد ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کو فنی تعلیم بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایل آر بی ٹی کے تعاون سے ہفتہ میں ایک دن آنکھوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ نئی عمارت میں مخیر حضرات کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہو گی جنھوں نے مشکلات کے دوران ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
خوشاب( بلاگ نیوز)ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت سلیم نے اولمپیا کیمیکل کمپنی کی طرف سے وڑچھہ کے شہری ملک احمد نواز کی طرف سے علاقہ میں بیماریاں پھیلانے کی شکایت پر مبنی دی گئی درخواست کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جسے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانچ روز کے اندر درخواست دہندہ کے موقف کی سماعت کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کے۔ کمیٹی میں ڈی ایچ او نذر حیات مجوکہ‘ ڈاکٹر زاہد نصیر‘ ڈاکٹر مجید کمال اور ڈاکٹر طارق محمود شامل ہیں۔
خوشاب( بلاگ نیوز)سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے خوردنی کے نرخوں کی پڑتال کے دوران مختلف دوکانداروں کو 12ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں۔ انھوں نے دوکانداروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اشیائے خورد نی مقررہ نرخوں پر فروت کریں اور بلیک مارکیٹنگ سے اجتناب برتیں۔
خوشاب( بلاگ نیوز)مقامی تاجر چوہدری محمد ناصر اور چوہدری محمد عامر کے والد چوہدری خوشی محمد انتقال کر گئے ‘ وہ طوویل عرصہ سے علیل تھے مرہوم کا شمار جوہرآباد کے بانی شہریوں میں ہوتا تھا اور انھوں نے طویل عرصہ کوہِ نور شوگر ملز میں ملازمت کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ بلاک نمبر14کی جامع مسجد میں ادا کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے ضلعی حکومت خوشاب کو پی ایف سی ایوارڈ کے تحت جولائی کیلئے 10کروڑ 57لاکھ 97ہزار روپے اور ماہِ اگست کیلئے 21کروڑ 15لاکھ 94ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پی ایف سی ایوارڈ کے تحت ماہِ جولائی کیلئے 5ارب 49کروڑ روپے اور ماہِ اگست کے 13ارب 1کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔
خوشاب( بلاگ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب میاں محمد الیاس نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ نقائص سے پاک چالانوں کو جلد از جلد عدالتوں میں بھجوائیں تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیشن کورٹ جوہرآباد میں جسٹس اینڈ کریمینل کوآرڈینیشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈی سی او خوشاب گلزار حسین شاہ‘ ڈی پی او خوشاب عمران محمود‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب‘ سپریٹنڈنٹ جیل ایم ایس‘ ڈسٹرکٹ اٹارنی‘ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ عدالتوں میں دائر کئے جانے والے چالان فنی نقائص سے پاک ہونے چاہیںجبکہ نامکمل چالانوں کے اعتراضات دور کر کے جلد از جلد عدالتوں میں بھجوائے جائیں ۔انھوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ تمام مقدمات کی تفتیش صحیح طریقہ سے کریں تاکہ کسی افراد کے ساتھ زیادتی نہ ہواور انصاف کے تقاضے جلد پورے ہو سکیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کو عدالتوں میں بروقت پیش کریں تاکہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جلد ہو سکے ۔
خوشاب( بلاگ نیوز) کسان بورڈ ضلع خوشاب کے صدر محمد اختر اسلام بالی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کراچی ‘ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ روزکا معمول بن گئی ہے جبکہ بم دھماکے بھی آئے روز ملک کے کسی نہ کسی حصے میں ہوتے رہتے ہیں جس میں معصوم شہری جاں بحق ہو جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمران اقتدار سے الگ ہو جائیں اور کسی نئی محب وطن قیادت کو سامنے آنے کا موقع دیں۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.