Pages

Thursday, August 25, 2011

news 25-08-2011


خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل خوشاب کے سابق ممبر مہرمقبول اور مہر محمد اقبال سابق کونسلر نے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں کہا کہ ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ملک شاکر بشیر اعوان اور ملک محمد آصف بھا کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع بھر ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ، جس قدر پراجیکٹ اس دور میں مکمل کرائے جارہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کلین سویپ کرے گی ،وہ مقامی صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ ایک سوال کے جواب میں مہر مقبول نے کہا کہ ضلع خوشاب میں تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیںہے ۔

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خوشاب کے سینئر صحافی اور روزنامہ انصا ف ڈسٹرکٹ انچارج ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کہا ہے کہ پریس کلب خوشاب صحافیوں کا نمائندہ ادارہ ہے ، جس نے ہر دور میں صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے کام کیا ہے ، وہ میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میںدیئے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ پریس کلب خوشاب کے حالیہ انتخابات سے یہ بات واضع ہوگئی ہے کہ یہ ایک مکمل جمہوری ادارہ ہے ۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ہمیں اپنی یہ ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کرنی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا  پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی واحدآواز ہے جس کو کسی بھی صورت میں دبانے نہیں دیا جائیگا۔ افطار ڈنر میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ 

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پریس کلب خوشاب کی ممبر شپ کیلئے مانگی جانے والی درخواستوں پر تاحال کوئی عمل نہیں ہواجس کے باعث امید واروںمیں پریس کلب کی کارکردگی کے حوالے سے مایوسی پھیلتی جارہی ہے ،ان خیالات کا اظہار محمد سبطین جعفری نے میڈیا کے دوستوں سے ایک افطار پارٹی میں شرکت کے موقع پر کیا ۔  انھوں نے کہا بطور امیدوار ممبر پریس کلب خوشاب میر ا یہ استحقاق ہے کہ میں اس حوالے سے باضابطہ استفسار کروں ، مجھے یہ جاننے کا حق ہے کہ میری درخواست پر کس حدتک پیش رفت ہوچکی ہے ، انھوں نے کہ دیگر امیدوار بھی اسی کش مکش کا شکار ہیں ، انھوں نے اس بات پر افسو س کا اظہار کیا کہ گذشتہ کئی ماہ سے پریس کلب خوشاب کا اجلاس منعقد نہیںہوا ، اورنہ مستقبل قریب میں اس کے کوئی آثار نظر آتے ہیں ۔ ایسے حالات میں اگر نئی ممبر شپ کے امید وار مایوس نہ ہوں تو اور کیا ہوسکتا ہے 

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او خوشاب عمران محمود نے مغوی امریکی شہر ی وارن وائن سٹائن کی خوشاب سے بازیابی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ ضلع بھر میں پیش نہیں آیا۔وہ میڈیا کے نمائندوں سے فون پر بات چیت کررہے تھے ۔ عمران محمود نے کہا کہ لاہور کی فورس کی طرف سے خوشاب میں آپریشن کئے جانے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی ایسا واقعہ رونما ہوتا تو سب سے پہلے میر ے نوٹس میں لایا جاتا ، انھو ں نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبر کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی جس کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ میڈیا کے مقامی نمائندوں کو اعتماد میں لے کرحقیقت سے آگاہ رکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ خوشاب ایک پر امن ضلع ہے اور یہاں اتنا ہائی پروفائل کیس کا رونما ہونا ناممکن ہے 

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خوشاب کا ایک وفد حاجی ظل حسنین ملک کی قیادت میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے گورنر ہائوس لاہور میں 27اگست کو ملاقات کرے گا۔ وفد میں پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری چوہدر ی محمد نواز اور تحصیل خوشاب کے صدر ڈاکٹر محمد شبیر ، تحصیل نور پور تھل سے ملک صادق پڑھال ، تحصیل قائد آباد سے سید اشرف شاہ ، اور پیپلز پارٹی سٹی خوشاب کے صدر کے علاوہ  لیبر بیورو کے صدر محمد علی اعوان بھی شرکت کریں گے۔ ضلعی صدر نے کہا کہ ملاقات میں خوشاب کی سیاسی صورت حال پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا اور جنرل الیکشن 2013کے لئے ہر نشت پر متوقع امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے لئے پاکستان بیت المال سے مالی امداد اور جہیز فنڈ کی فراہمی کے لئے ضلعی صدر کا خصوصی کوٹا مقرر کرنے کی استدعا کی جائیگی کیونکہ مقامی ایم پی اے اور ایم این اے صاحبان نے غریب عوام کو بھلا رکھا ہے اور ضلع میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے ، علاوہ ازیں ضلع بھکر کے صدر اعجاز علی شاہانی کے بھائی ممتاز علی شاہانی کے انتقا ل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ 

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے الحاق کے بعد پنجاب ضلع خوشاب کو ق لیگ کے حوالے کئے جانے کا امکان نظر آرہا ہے ، ٹوانہ گنجیال ، بلوچ ، آرائیں اور اعوان براردریوں سے ق لیگ کے لئے امید وار سامنے آسکتے ہیں ، یہ فیصلہ ضلع میں پی پی پی کی کمزور قیادت اور پوزیشن کی وجہ سے کیا جاسکتا ہے ، ضلع خوشاب میں دو قومی اور چار صوبائی کی نشستیں ہیں جہاں سے موجودہ صورت حال کے مطابق این اے 69سے ق لیگ کی محترمہ سمیرا ملک جبکہ این اے 70سے شاکر بشیر اعوان ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے چاروں صوبائی حلقوں 39،40،41اور 42پر آزاد امیدوار جاوید اعوان کرام الہی بندیا ل ، آصف بھا اور ملک وارث کلو کامیاب قرار پائے ، تما م کے تمام خود کو آج مسلم لیگ ن کا پرانا ورکر اورنواز شریف کا ادنی ٰ سا سپاہی کہتے ہیں ، ملک احسان اللہ ٹوانہ عمر اسلم اعوان ، شجاع خان بلوچ ، اور صالح محمد گنجیال گروپ  نے ایک کثیر تعداد میں ووٹ حاصل کرکے ہارنے کے باوجود اپنی پوزیشن برقرار رکھی ۔ ڈاکٹر غوث محمد نیازی کو مسلم لیگ ضلع خوشاب کا صدر بننے کے بعد سابقہ صدر تصور علی خان گروپ اور ان کے درمیان واضع تفریق اور خلیج نظر آرہی ہے ، چھ میں سے پانچ حلقو ں پر ن لیگ کے ممبران موجو دہیں ، موجودہ امیدواروں کے ہوتے ہوئے کسی دوسر ے شخص کو ٹکٹ ملنے کے امکانات بہت کم ہیں ، حلقہ این اے 69سے عمر اسلم اعوان میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپنی ٹکٹ کو کنفرم سمجھ رہے ہیں ، اس صورت حال میں دوسرے بڑے سیاسی گروپوں اور شخصیات کے پاس دوسری آپشن آزاد امیدوار اور پی پی پی کی بنتی ہے ۔لیکن پی پی پی کی کمزور قیادت کی موجودگی میں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنا نظر نہیں آرہا ۔ ویسے بھی خوشاب میں ق لیگ کے پلیٹ فارم سے قد آور سیاست دان اقتدار کے ایوانوں کے مز ے لوٹ چکے ہیں ۔ضلع خوشاب کی عوام چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی تعریفیں کرتے ابھی تک تھکتے نہیںاور ان کے دور کو پنجاب کی سیاست کا تاریخی دور کہتے ہیں ، پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے امیدواران نے بھی اپنے آپ کو آزاد حیثیت سے میدان میں اتارنے کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، جبکہ پارٹی کے مخلص ورکر اور جیالے اس صورت حال سے پریشان ہیں اور خوشاب میں ذاتی دلچسپی لے کر معاملات کو سلجھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ق لیگ کو ضلع خوشاب بطور اوپن مل جانے کی صورت میں انتخابات میں مقابلہ علاقائی گروپس کی بجائے یہ مقابلہ یقینا مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے درمیان ہوگا۔ 
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ینگ بلوچ فیڈریشن خوشاب کا دیگر برادریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر ، ہر برادری کے سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے سرکردہ افراد کی شرکت ، سیاسی تجزیہ کارایسی تقریبات کو  بلوچ برادری کی طرف سے آئندہ انتخابات کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی پالیسی قرار دے رہے ہیں ، خیال رہے گذشتہ سال سیلاب کے دوران ینگ بلوچ فیڈریشن سیلاب متاثرین میں بغیر کسی تعصب کے امداد ی سامان اور اشیائے خورد ونوش تقسیم کی تھیں جس کے بعدسے اس برادری کا سیاسی گراف کافی اونچا ہوا ہے ، گذشتہ روزدیئے جانے والے ڈنر میں خوشاب کی تمام قابل ذکر شخصیات کی شرکت نے ینگ بلوچ فیڈریشن کی عوام میں مقبولیت کے بارے کی جانیوالی پیشن گوئیوںکو سچ کردیا۔تقریب کا اہتمام نائب صدر ینگ بلوچ فیڈریشن طارق نواز خان کی رہائش گاہ پرکیا گیا ۔ ہربرادری اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت نے اس افطار ڈنر کے سیاسی خدو خال واضع کردیئے ہیںاستقبالیہ پر ینگ بلوچ فیڈریشن کے صدر شفقت حسین خان بلوچ ، نائب صدر طارق نواز خان کے علاوہ سابق چیئرمین حاجی شریف خا ن بلوچ کے صاحبزادے شیراز خان بلوچ نے افطار تقریب  کے شرکاء کا نہ صرف پرتپاک استقبال کیا بلکہ حیران کن صورت حال اس وقت پیدا ہوگئی جب شیراز نے ہر شخص کو اس کا نام لے کر مخاطب کیا، دیگر برادریوں کے نمائندہ افراد کے علاوہ سابقہ کونسلر صاحبان کی بھاری تعداد نے شرکت کی جن میں سیٹھ محمد اکرم ، چوہدر ی شاہد محمود ، صوفی محمد اکبر ، ملک خضر مدھوال ، محمد نواز مدھوال ، آرائیں برادری کے مہر فتح شیر ، مہر محمد بشیرسمیت دیگر معروف سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی عوامی سماجی حلقوں کے خیال میں بلوچ برادری سیاسی طور پر میدان میں اترنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ موجودہ عوامی نمائندوں کی تقریب میںمدعو نہ کیا جانا ایک نئے سیاسی امیدوار کی آمد کا اعلان ہوسکتاہے    

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لئے الیکٹرانک میڈیاموجودہ دور کا موثر ترین ہتھیار ہے غلام عباس کھوکھر،بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لئے الیکٹرانک میڈیا موثر ترین ہتھیار ہے اور اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیاجاسکتا ، الیکٹرانک میڈیا کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی سازش میں ملوث افراد کا تعاقب کیا جائے گا۔ اور ان کو میڈیا سے ـٹکرانے کا مزہ چکھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کے جوائنٹ سیکرٹری غلام عباس کھوکھرنے الیکٹرانک میڈیا کے دیگر احباب کے ساتھ ایک نشت میں کیا ، عباس کھوکھر نے کہا کہ اس دور میں کوئی بھی تحریک الیکٹرانک میڈیا کی شمولیت اور تعاون کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتی ، خواہ وہ عدلیہ کو بحال کروانے کی تحریک ہو یا کسی بھی سیاسی جماعت کے منشور کو عوام کے سامنے پہنچانے کے لئے سعی و کوشش، یہاں تک کہ مذہبی ، غیر سیاسی ، سماجی جماعتیں اور شخصیات بھی الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت و افادیت سے واقف ہیں، ایک سوال کے جواب میں عباس کھوکھر نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ عوام رشوت کے ذریعے کام نکلوانے میں عافیت سمجھتے ہیں جبکہ اسی رشوت کے خلاف ہمارے پڑوسی ملک میں عوام سٹرکوں پر نکل کھڑی ہوئی ہے ایسے حالات میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ بحثیت قوم ہمار ا مقام کیا ہے اور ہم کس طرف کو سفر کر رہے ہیں ، انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ الیکٹرانک میڈیا کے حقوق کا ہر حالت میں تحفظ کیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں اس میڈیا کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انھوں نے واضع کیا کہ الیکٹرانک میڈیا کے خلاف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال دی جائے گی اور ہر زبان کو گنگ کردیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کس قدر سخت مزاج واقع ہونگے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہم کتنا سخت لہجہ اپنائے ہوئے ہیں۔

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرائیوٹ سکولوں کی طرف سے من مانے طریقے سے فیسوں کی وصولی اور ٹیچروں کو کم تنخواہوں کی ادائیگی ، محکمہ تعلیم کی پر اسرار خاموشی ،تفصیلات کے مطابق ضلع خوشاب میں پرائیوٹ سکولوں کی طرف بے تحاشہ فیسوں کی وصولی اوراساتذہ کو کم تنخواہوں کا معاملہ مزید خراب ہوچکا ہے ، اس حوالے سے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے ، بعض حلقوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ضلعی افسر تعلیم خوشاب کا آفس اس کرپشن میں پشت پناہی کرنے والی نام نہاد پرائیوٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن سے باقاعدہ بھتہ وصول کرتے ہیں اور اس کے بدلے عوام کو قصاب صفت سکولز مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ضلع خوشاب میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کا ذمہ دار غیر تجربہ کار اساتذہ کو قرار دیا ہے جن کو محض ایک وقت کی روٹی کے برابر اجرت پر سکولوںمیں ملازمتیں دی گئی ہیں ، ایسے اساتذہ کے پاس نہ تو پڑھانے کا کوئی تجربہ ہے اور نہ ہی کم اجرت کے بدلے وہ دل لگا کر پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ، اس وجہ سے سرگودھا بورڈ کے ہر رزلٹ کے بعد خوشاب کے عوام کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ورکنگ ویمن کے حوالے سے ڈی سی او کو پیش کی جانے والی روپورٹ سے صاف ظاہر کہ ضلع خوشاب میں خواتین کے ساتھ امیتازی سلوک کیا جاتا ہے ۔ انھیں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں ان خیالات کا اظہارعورت فائونڈیشن خوشاب کی صدر شہنا ز بیگم نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں کیا۔ر شہنا ز بیگم نے کہا کہ 
ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ سلیم کی پیش کردہ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ ایسی خواتین جو دیگر اضلاع سے یا شہر وں سے ملازمت کے سلسلہ میں آئی ہوئی ہیں ، ان کی رہائش کا یہاں کوئی معقول انتظام نہیں ہے ، ایسی خواتین کے لئے جو ہوسٹل بنایا گیا ہے اس میںبنیادی انسانی ضروریات زندگی تک میسر نہیں ، نیز مذکورہ ہوسٹل میں صفائی کی صورت حال انتہائی خراب ہے ، ر شہنا ز بیگم نے کہا کہ اس چشم کشا رپورٹ کے بعد پنجاب حکومت کے خواتین کے لئے خصوصی سہولیات مہیا کرنے کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے  

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی ایم اے کا عملہ صفائی شہر کی صفائی میں دلچسپی نہیں رکھتا ،شہر یوں کے بار بار اسرار کے باوجود مختلف علاقہ جات میںسے گندگی کے ڈھیر نہیں اٹھائے جارہے جبکہ نکاسی آب کے لئے بنائی جانے والی نالیاں گھاس اگ جانے کی وجہ سے بند ہوچکی ہیں اور پانی گلیوںمیں بہتا رہتا ہے  ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرغلام مرتضیٰ ضلعی رابطہ سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے میڈیا کے دوستوںسے بات چیت کے دوران کیا ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ نے کہا کہ ایک طرف تو محکمہ ہیلتھ ڈینگی وائرس کے خلاف اقداما ت کرنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف گلی محلوں میں کھڑا پانی مچھروں کی افزائش گاہ بنا ہوا ہے ،انھوں نے کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے تعینات عملہ صفائی نذرانہ لئے بغیر گلی محلوں کی صفائی نہیں کرتا ، جس گلی کے لوگ ان کی مٹھی گرم نہیں کرتے وہاں ہر گز صفائی نہیں کی جاتی۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خوشاب و جوہر آباد میں بھی سرگودھا طرز کا صفائی پلان تشکیل دے کرجڑواں شہروں سے گندگی کے ڈھیر ختم کئے جائیں۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.