خوشاب .ڈی پی او خوشاب عمران محمود نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے جرائم کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے نااہل اور کرپٹ پولیس ملازمین کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں انھوں نے کہا کہ ایماندار ‘ فرض شناسی سے کام کرنے والے پولیس افسران و ملازمین میرے ماتھے کا جھومر ہیں۔ وہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں غفلت برتنے والے پولیس افسران و ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع خوشاب پر امن ضلع ہے اور اس میں کرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اسے مزید پر امن بنانے کیلئے پلان کے مطابق کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے جس پر وہ سر توڑ کوششیں کر کے عمل پیرا ہیں جس کی بدولت سے جرائم کے خاتمہ میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہو گی۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کے عمل کو مکمل کریں۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.