خوشاب(نیوز نیٹ ورک)مسلم لیگ ن ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں دانش سکولوں کے قیام سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور ک اآغاز ہوگا اور امیر غریب بچوں کے درمیان خلیج کم ہو گی۔ صوبہ بھر میں قائم ہونے والے یہ ادارے علم کی ایسی کرنیں بکھیریں گے جس سے طلباء و طالبات کی ذہنی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبے میں جہالت کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ صوبہ بھر میں دانش سکولز کے قیام سے جہالت اور ناخواندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عوام بحرانوں کی وجہ سے وفاقی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کوئی خاص تحفہ نہیں دیا مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے تنظیم سازی کے دوران قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں اور انشاء اﷲ تنظیم سازی سے مسلم لیگ ن ملک کی سب سے جماعت بن کر ابھرے گی اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن حقیقت میں عوام کی جنگ لڑ رہی ہے۔#
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.