خوشاب(نیوز نیٹ ورک)ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال خوشاب خرم شہزاد ملک نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان بیت المال کے ذریعے پاکستان سویٹ ہوم کا آغاز کر دیا ہے اس سکیم کے تحت ضلع خوشاب میں 4سے 6سال تک کی عمر کے مستحق ور یتیم لڑکوں کیلئے وقت رہائش‘ خوراک‘ اعلیٰ تعلیم‘ علاج معالجہ اور دیگر سہولیات پر مبنی مرکز قائم کیا جائے گا انھوں نے ضلع خوشآب کے ان افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مستحق اور یتیم 4سے 6سال کی عمر کے بچوں کیلئے داخلہ کیلئے دفتر پاکستان بیت المال جوہرآباد ہے فوری رابطہ کریں تاکہ ان بچوں کو قوم کا کارآمد اور بہتر شہری بنانے کیلئے حکومت ان کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا سکے داخلہ کیلئے لڑکے کی تاریخ پیدائش کے سرٹیفکیٹ سرپرست کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ‘ والد کی وفات کے سرٹیفکیٹ دو عدد گواہان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی دفتر میں لانا ضروری ہے داخلہ خالصتاً میرٹ پر ہوگا ۔#
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.