Pages

Monday, January 31, 2011

پی ایم اے ضلع خوشاب کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

خوشاب(نیوز نیٹ ورک)پی ایم اے ضلع خوشاب کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ کو پی ایم اے ضلع خوشاب کا دوبارہ سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا ہے دیگر عہدیداروں کی تفصیل یہ ہے۔ ڈاکٹر اورنگزیب نائب صدر‘ ڈاکٹر گلشن ناصر نائب صدر‘ ڈاکٹر ندیم آصف جوائنٹ سیکرٹری‘ ڈاکٹر راؤ گلزار احمد سیکرٹری اطلاعات اور ڈاکٹر قاضی محمد آصف فنانس سیکرٹری یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر غوث محمد نیازی پہلے ہی پی ایم اے کے بلا مقابلہ صدر اور ڈاکٹر محمود احمد زبیری بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفاقت سلطان وٹو نے بتیا کہ پی ایم اے کے عہدیداروں کی حلف وفاداری کی تقریب 9فروری کو منعقد ہوگی ڈی سی او خوشاب گلزار حسین شاہ نو منتخب عہدیداروں سے حلف لین گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 8رکنی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں صوبائی و مرکزی ممبران اور سینئر ارکان شامل ہیں مجلس عاملہ جلد اپنے اجلاس میں نئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کرے گی امکان ہے کہ ڈاکٹر ناصر خان اعوان کو بلا مقابلہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کر لیاجائے گا

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.