خوشاب(نیوز نیٹ ورک )یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی سابق ایم پی اے کیپٹن ڈاکٹر رفیق کی رہائش گاہ سے شروع ہوکر جو ہر آباد روڈ ،کلمہ چوک ،کشمیر چوک کچہ بازار سے ہو تی ہوئی تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاء نے ریلی میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارت امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیر ی مسلمانوں نے لاکھوں جانوں اورعصمتوں کی قربانی محض اس لئے نہیں دی کہ وہ صرف بھارت سے آزاد ہونا چاہتے ہیں بلکہ وہ آزادی ک ساتھ ساتھ پاکستا ن سے الحاق بھی چاہتے ہیں کیونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اورشہ رگ اور جسم کا ایک دوسرے سے جڑا رہنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے پاکستان کے پانی کشمیر سے آتے ہیں بھارت گزشتہ کئی سالوں سے ان دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنا جارہا ہے افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنے کی اس سازش میں خود پاکستا ن حکومتیں بھارت کے ساتھ ملی ہوئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سابق مشرف حکومت نے جدوجہد آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اورموجودہ حکومت بھی مشرف کی کشمیر پالیسی پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران یہود ونصاری کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن آج تیونس اور مصر میں امریکی ایجنٹوں کا جوحال ہو رہا ہے اس سے ہمارے حکمرانون کو بھی سبق حاصل کر نا چاہیے کہ کس طرح امریکہ کے جوتے پالش کرنے والوں پر جب کڑا وقت امریکہ نے آنکھیں پھیر لیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توہین رسالت ﷺایکٹ میں جو ترامیم کرنا چاہتی ہے پاکستان باغیرت مسلمان اور اللہ کے پروانے اس کو ایسا نہیں کرنے دیں گے اگر ایسا کچھ کیا گیا تو پھر ایک نہیں کئی ممتاز قادری پیدا ہونگے جو توہین رسالت قانون میں تبدیلی کے خواہش مندون کو گورنر سلیمان تاثیر جیسے سبق سے دوچارکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں جن تین بے گنا ہ افراد کو دن دیہاڑے سر عام قتل کر کے بدمعاشی کا مظاہر ہ کیا ہے اس کی مثا ل نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے تین پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی قاتلوں کو امریکہ بھیجنے کی کوشش کی تو پھر حکمران اسی جہاز میں اپنی نشستیں بھی بک کر والیں کیونکہ امریکی ایجنٹوں کی مزید یہاں گنجائش نہیں ۔ریلی کے اختتام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور جہاد فنڈ اکٹھا کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.