Pages

Sunday, February 06, 2011

خوشاب (نیوز نیٹ ورک )چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے شخص کو اہل خانہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات محلہ سید معروف میں تین چور ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے گھر والوں کے جاگنے اور شور کرنے پر تینوں نے راہ فرار اختیار کی ان میں ایک چور محمد سجاد قوم مسلم شیخ محلہ رمضان پورہ اہل محلہ سخی سید معروف کے ہتھے چڑھ گیا جسکو اہل محلہ نے خوب ٹھکائی کرنے کے بعد خوشاب پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،مقامی پولیس کے مطابق گرفتارچور سے تفتیش جاری ہے اہل محلہ کے مطابق ان کے محلہ میں گزشتہ کئی روز سے چوری کی لگا تار وارداتیں ہو رہی تھیں پولیس کو بھی کئی دفعہ آگاہ کیا گیا لیکن یہ وارداتیں رک نہیں رہی تھیں جس کی وجہ سے انکی راتوں کی نیندیں اڑ گئی تھیں ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پولیس پکڑے گئے چور سے تفتیش کر کے اس کے باقی گینگ کو بھی گرفتار کر کے ہمارے چوری شدہ سامان برآمد کرا لے گی 
خوشاب (نیوز نیٹ ورک )اورسپیڈنگ پر ٹرک ڈرائیورکے خلاف مقدمہ ،تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس انسپکٹر محمد سعید نے محمد ارشد ولد صاحبزادہ نامی ڈرائیور ٹرک نمبر 1477.Cکے خلاف اورسپیڈنگ کا مقدمہ درج کرلیا اور گاڑی سمیت بند کر دیا۔

خوشاب (نیوز نیٹ ورک )لاؤڈ سپیکر کے ناجائز استعمال پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق کٹھہ پولیس نے عطاء رسول ولد خان محمد کے خلاف لاؤڈ سپیکر کا سرعام استعمال کرنے پر اس کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

خوشاب (نیوز نیٹ ورک )سڑک کراس کرتے ہوئے ایک شخص رکشہ سے ٹکر ا گیا ،تفصیلات کے مطابق خوشاب جوہر آباد روڈ پر سٹیلائیٹ ٹاؤن پھاٹک کے نزدیک عبد الحمید نامی شخص سڑک کراس کرتے ہوئے نامعلوم رکشہ سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر طبی امداد پہنچائی اورمزید علاج کے لئے THQہسپتال میں شفٹ کردیا ۔

No comments:

Post a Comment

Please comment here for us.