خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پندرہ سالہ طالب علم کو تین اوباش نوجوانوں نے سکول سے چھٹی کے بعد اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، تفصیلا ت کے مطابق نہم جماعت کے طالب علم محمد ارسلان کو تین اوباش نوجوانوں ، فاروق ولد ریاض ، عباس ولد محمد ریاض محلہ دتے والی ، اور خرم شہزاد گورنمنٹ ہائی سکول کے گیٹ سے چھٹی کے بعد اغوا کیا اور خرم شہزاد کے مکان پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کی حالت خراب ہونے پر اس کو اپنے پاس بٹھائے رکھا۔ اور کافی دیر کے بعد گھر جانے دیا،ارسلان کے والدین کو حقیقت معلوم ہونے پر شدید رنج پہنچا اور انھوں نے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کے لئے تھانہ خوشاب میں رابطہ کیا ، پولیس نے تینوں ملزموں کو فوراً گرفتا ر کرلیا ، جبکہ معززین شہر نے زیادتی کا نشانہ بننے والے محمد ارسلان کے والدین پر کیس کو رفع دفع کرنے اور قانونی کاروائی سے باز رہنے کا کہا ، جس کے باعث تاحال ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جا سکا ، ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے مگر مدعیان ایف آئی آر درج کروانے میں پس وپیش سے کام لے رہے ہیں ، باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2010اس طرح کے سینکڑوں کیس سامنے آئے مگر ہمیشہ بااثر افراد ایف آئی آر کے اندراج کی راہ میں رکاوٹ بن گئے جس کے باعث ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
No comments:
Post a Comment
Please comment here for us.